کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکز کی اعلان کردہ مختلف پی ایل آئی کے بارے میں صنعت کا رد عمل بہت مثبت ہے: جناب گوئل


کاروبار کرنے کی لاگت کا ہر ریاست  میں جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے اور  مخصوص ریاستوں کی نااہلی کو کم کرنے کے لئے کارروائی کی جانی چاہئے: جناب پیوش گوئل

جناب گوئل نے ریاستوں پر  زور دیا ہے کہ  وہ  پی ایل آئی سے مربوط مینوفیکچرنگ میں فروغ کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے لیبر قوانین میں  مناسب ترمیم کریں

بھارت کو مینوفیکچرنگ میں خصوصی شعبے کا انتخاب کرنا ہوگا اور اس میں بہترین کارکردگی  حاصل کرنی ہوگی، ہر ملک تمام شعبوں میں بہتر نہیں ہو سکتا: جناب گوئل

ڈرونس کے سیکٹر میں  زبردست مواقع: جناب پیوش گوئل

جناب گوئل نے ایڈوانسنگ لوکل ویلیو – ایڈ اینڈ ایکسپورٹس  (اسکیل) کی قائمہ کمیٹی کے کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 18 NOV 2021 1:19PM by PIB Delhi

 

کامرس وصنعت، صارفین کے امور ، خوراک  اور تقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ  حکومت نے کووڈ  کے بعد صنعتی اور اقتصادی بحالی کے لئے مختلف شعبوں میں    پیداوار سے منسلک ترغیبات  کی اسکیموں (پی ایل آئی) کا اعلان کیا ہے۔

ایڈوانسنگ لوکل ویلیو – ایڈ اینڈ ایکسپورٹس (اسکیل) کی  قائمہ کمیٹی  کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ  مرکز کے ذریعہ اعلان کردہ  مختلف  پی ایل آئیز کے بارے میں صنعت کا رد عمل بہت  مثبت ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیکسٹائل، آٹو سیکٹر  اور  وہائٹ گڈس کے سیکٹر میں، ان میں سے کچھ پی ایل آئی  پہلے ہی  زیادہ فروغ کی ہمت افزائی کر رہی ہیں۔

آٹو کے  کل پرزوں کی 1.3 ٹریلین ڈالر کی عالمی تجارت میں بھارت کا حصہ  15 بلین ڈالر ہے۔ حکومت کا مقصد  2026  تک  آٹو کل پرزوں کی بر آمدات کو دوگنا کرکے  30 بلین ڈالر تک کرنا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے  آتم نربھر بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کی خاطر بھارتی صنعتوں  کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو استعمال کرنے اور  مسابقت میں اضافہ کرنے کے طور طریقوں پر  تبادلہ خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے  تمام فریقوں سے کہا کہ وہ  بہترین کوالٹی کی مصنوعات تیار کریں اور  جانچ کے لئے  عالمی درجے کی  لیب  میں کام کریں کیونکہ بھارت  غیر معمولی عالمی تجارتی روابط میں آگے بڑھ رہا ہے۔

عالمی مارکیٹوں میں ہماری فیکٹری کی مصنوعات کو مسابقتی بنانے کے لئے لاجسٹک کی لاگت میں کمی  کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے  ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ  مختلف ریاستوں میں نا اہلی  کو کم کر یں۔ کامرس کے وزیر نے  ریاستوں پر  یہ بھی زور دیا کہ وہ  مینوفیکچرنگ میں فروغ کے لئے متعارف کرائی گئی پی ایل آئی  کا فائدہ اٹھانے کی خاطر   لیبر قوانین میں مناسب ترمیمات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہر ریاست میں کاروبار کرنے کی لاگت  کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

 جناب گوئل نے  بڑے صنعت کاروں سے کہا کہ وہ  کم لیبر لاگت  کا فائدہ اٹھائیں اور  بھارت کے وسیع پیمانے اور  زیادہ  آبادی  کا فائدہ  اٹھائیں۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے  کہ ہر ملک  سبھی شعبوں میں اچھی کارکردگی نہیں کر سکتا، جناب گوئل نے کہا کہ بھارت کو مخصوص شعبوں کو منتخب کرنا ہوگا  اور اس میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  کلیدی شعبوں میں مسابقتی  لاگت کا فائدہ اٹھائیں۔

جناب گوئل نے  مینوفیکچرنگ کے سیکٹر میں تیزی سے  ترقی  کے حصول کے لئے کلیدی  شعبوں پر توجہ دینے  کی نشان دہی کی۔ ان شعبوں میں زمین ، ہنر مندی  کا فروغ ، سرکاری وصنعتی ساجھیداری  اور  مثالی لیبر قوانین  پر عمل  در آمد شامل ہے۔

ٹیکنالوجی کی منتقلی  اور چپ مینوفیکچرنگ  کو ملک میں فروغ دینے  کے لئے صنعت کی ہمت افزائی کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ  نئے شعبوں میں ابھرنے کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے  کہ ڈرونس  کے سیکٹر میں فروغ کے لئے  شہری ہوا بازی کی  وزارت کے ذریعے  مناسب  ریگولیشن  تیار کئے جانے چاہئے، انہوں نے کہا کہ  ڈرونس کے سیکٹر میں وسیع امکانات  موجود ہیں۔ الیکٹرانکس کی صنعت پر ٹی وی کی مینوفیکچرنگ میں مقامی ویلیو ایڈیشن کو  28  فیصد سے بڑھا کر  43.7  فیصد  کرنے  پر  زور دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ  سیٹ اپ باکس  ( ایس ٹی بی) سی سی ٹی وی، موبائل ہینڈ سیٹ اور ٹیلی ویژن تیار کرنے والوں کو  ایسے منصوبے تیار کرنے چاہئے کہ ان کی مینوفیکچرنگ کو  کس طرح مقامی بنایا جاسکتا ہے۔

جناب گوئل نے  ایئر کنڈیشنر بنانے والوں کی بڑی حد تک  مقامی رنگ  دینے اور  سی ایف ایل سے پاک  کولنگ ٹیکنالوجی اپنانے کے لئے  ستائش کی۔ آٹو موبائل کے سیکٹر میں صاف توانائی  کی جانب منتقلی پر  وزیر موصوف نے  میگنیٹ اور  الیکٹرا نک موٹرس  تیا رکرنے میں ملک میں پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و ا۔ ق ر

12998U-



(Release ID: 1772889) Visitor Counter : 127