اسٹیل کی وزارت
مینگنیز اور انڈیا لمٹیڈ ( ایم او آئی ایل ) کے سہ فریقی تصفیہ پر دستخط کئے گئے
Posted On:
17 NOV 2021 12:13PM by PIB Delhi
ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ شرم شکتی بھون میں کل منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کی تقریب میں بھارت سرکار کے چیف لیبر کمشنر کی موجودگی میں تسلیم شدہ یونین کے نمائندوں اور مینگنیز اور انڈیا لمٹیڈ (ایم او آئی ایل ) انتظامیہ کے درمیان مینگنیز اور انڈیا لمٹیڈ (ایم او آئی ایل ) کے ورکروں کی اجرت پر نظر ثانی کے ایک سہ فریقی سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ۔
اجرت پر یہ نظرثانی دس سال کی مدت یعنی یکم اگست 2017سے 31 جولائی 2027 کے لئے ہے ،جس سے تقریباََ 6000 کمپنی ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ یہ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر مبنی ہیں ، جو انتظامیہ اور ایم او آئی ایل کی تسلیم شدہ یونین یعنی ایم او آئی ایل کام گار سنگٹھن کے درمیان ہوا ہے ۔اس تجویز میں 20فیصد کا فٹ منٹ فائدہ اور 20فیصد کی شرح پر،پرکس / بھتے شامل ہیں۔ کمپنی کی جانب سے مئی 2019 کو ڈی اے اور 12فیصد کا بنیادی ایک عبوری راحت بھی دی گئی تھی۔
کمپنی یکمشت ہی ایریئر س کی ادائیگی کرے گی،جس سے پہلی اگست 2017 سے 30ستمبر 2021 تک کی مدت کے لئے لگ بھگ 218 کروڑروپے کا مالی اثر پڑے گا۔ اجرت پر مجوزہ نظرثانی کا کُل مالی اثر تقریباََ 87 کروڑروپے سالانہ ہوگا۔ ایم او آئی ایل لمٹیڈ نے پہلے ہی کھاتوں کی کتابوں میں اجرت میں اضافے کے لئے مکمل شقیں تیار کی ہیں۔
اس سمجھوتے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ تصفیہ دستخط کے 60 دن کے اندر نافذ کیا جائے گا۔
اس سمجھوتے سے ایم او آئی ایل کے لئے خوشحالی اورترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔ یہ سمجھوتہ یقینی طورپر ملازمین کو اس بات کی تحریک دے گا کہ وہ زیادہ پیداوار اور پیداواریت کے لئے کام کریں ،جس کے نتیجے میں آتم نربھر بھارت کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے اوردرآمد کے قومی مفاد کو پورا کیا جاسکے ۔
********
ش ح۔ح ا ۔رم
U-12989
(Release ID: 1772875)
Visitor Counter : 178