وزارت اطلاعات ونشریات
پریس کے قومی دن کے موقع پر مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر نے میڈیا برادری کو مبارکباد دی
Posted On:
16 NOV 2021 3:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 16نومبر:اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج پریس کے قومی دن کے موقع پر میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ میڈیا برادری کے نام ایک پیغام میں وزیرموصوف نے کہاکہ ‘‘ حکومت نے شہریوں پرمرکوز مواصلات پرتوجہ دی ہے ایک ایسی زبان میں جو وہ سمجھتے ہیں اورایسے پلیٹ فارموں کے ذریعہ جس سے انھیں آسانی سے رسائی حاصل ہو،چاہے وہ ٹی وی نیوز ہو، ریڈیو ہو ، سوشل میڈیا ہویا آن لائن ڈیجیٹل میڈیا ہو’’۔
انھوں نے مزید کہاہے ‘‘ پریس کا قومی دن ایک ایسادن ہے جو میڈیا اورپریس کےان ابھرتے ہوئے معاملات کی عکاسی کرتاہے جو بھارت کے شہریوں کے لئے اہمیت کے حامل ہیں ۔ میڈیاایک نگراں ادارہ ہے اور بھارت جیسی ایک درخشاں جمہوریت میں ایک کلیدی کردار اداکرتاہے ’’۔
فرضی خبروں کے خلاف ایک متحدہ لڑائی کا نعرہ دیتے ہوئے جناب ٹھاکرنے کہاکہ‘‘ اس دن ،میں اپنے میڈیا دوستوں سے کہوں گا کہ وہ فرضی خبروں اورفرضی بیانوں کی لعنت پرقابوپانے کے لئے سبھی کوششیں کریں۔بھارتی حکومت نے پی آئی بی میں حقائق سے جانچ سے متعلق یونٹ فیکٹ چیک یونٹ قائم کرکے اپنے طورپر اقدامات کئے ہیں ، جسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے ’’۔
وزیرموصوف نے ایک نئے امنگوں سے بھرپوربھارت کی تعمیر کے لئے میڈیا کو مدعوکرتے ہوئے اپنی بات کو ختم کیا اورکہا ‘‘ اب جب کہ ہم بھارت کی آزادی کے 75سال کا جشن منارہے ہیں اوراگلے 25سالوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ ہمیں ہرہندوستانی کے خوابوں کو حقیقت کی شکل دینے میں ایک شراکت دارکی حیثیت سے مل کرکام کرنا چاہیئے ۔
***************
U-12955
ش ح۔ ش ر۔ع آ
(Release ID: 1772559)
Visitor Counter : 203