وزارت اطلاعات ونشریات

جناب انوراگ ٹھاکر نے جھارکھنڈ کے لوگوں کو جن جاتیہ گورو دیوس کی مبارکباد دی، بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے

Posted On: 15 NOV 2021 5:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی :15 ؍نومبر2021:

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے دیگر وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ آج پارلیمنٹ کمپلیکس میں بھگوان برسا منڈا کے مجسمہ پر  گلہائے عقیدت پیش کئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YR3G.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZN3S.jpg

 

جناب ٹھاکر نے کہا، "بھگوان برسا منڈا نے اپنی زندگی مظلوموں اور دلتوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی ، اور میں قبائلی ہیرو اور عظیم مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو ان کےیوم پیدائش پرسلام کرتا ہوں۔" برسا منڈا قبائلی برادریوں اور پورے ملک میں قابل احترام ہیں ‘‘۔

وزیرموصوف نے مزید کہا، "بھارتی تاریخ اور ثقافت میں قبائلیوں کے منفرد مقام اور ان کے  تعاون کو عزت بخشنے   کے لیے، 15 نومبر کوجن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ آنے والی نسلوں کو اس ثقافتی ورثے اور قومی افتخار کو محفوظ کرنے کے لئے  ترغیب دے  گا ۔"

جناب انوراگ ٹھاکر نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس  پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا، ’’ بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے تمام لوگوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ اس موقع پر میں ریاست کی مسلسل ترقی اور تمام شہریوں کی خوشی، صحت اور خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔"

پس منظر:

قبائلی لوگوں کی شاندار تاریخ،  ان کی ثقافت اور حصولیابیوں کو عزت بخشنے کے لئے  اور  ان کا جشن منانے کے لیے حکومت نے 15 نومبر سے 22 نومبر 2021 تک ایک ہفتہ  تک جاری رہنے والے  والے اتسوکا اہتمام کیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے 10 نومبر 2021 کو 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دیوس  کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس دن بھگوان برسا منڈاکی جیتنی ہوتی ہے جنہیں ملک بھر  کی  قبائلی برادریاں کے ذریعہ بھگوان   کے طور پر پوجا  جاتا ہے۔ برسا منڈا نے  برٹش نوآبادیاتی حکومت  کے استحصال  کے خلاف بہادری سے لڑائی لڑی اور 'الگلان' (انقلاب) کا نعرہ دے کر  برٹش ظلم و زیادتی کے خلاف تحریک کی قیادت کی۔ یہ اعلان قبائلی برادری کے قابل فخر تاریخ اور ثقافتی وراثت  کے حترام میں کیا گیا ہے۔ یہ دن ہر سال منایا جائے گا اور اس سے  ثقافتی وراثت کے تحفظ اور بہادری،  مہمان نوازی او ر قومی فخر کی بھارتی قدروں کو فروغ دینے کے لئے قبائلی برادریوں کی کوششوں کو پہچان ملے گی۔

************

 

ش  ح ۔ ف  ا  ۔  م  ص

 (U:12892)

 



(Release ID: 1772180) Visitor Counter : 110