وزارت خزانہ
کسٹمز افسران نے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 90 کروڑ روپئے کے بقدر 12.9 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا
Posted On:
13 NOV 2021 7:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 نومبر 2021:
منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف نبردآزمائی میں اضافہ کرتے ہوئے نئی دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈےکے کسمٹز افسران نے ایک اور کامیاب کاروائی کے تحت یوگانڈا کے شہریوں سے مجموعی طور پر 12.9 کلو گرام کے بقدر ہیروئن ضبط کی ہے۔ یہ دونوں غیر ملکی 12 اور 13 نومبر کی درمیانی رات کو ابوظہبی کے راستے نیروبی(کینیا) سے دہلی پہنچے تھے۔ ضبط کی گئی نشہ آور اشیاء کی مجموعی قیمت حالیہ بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق 90 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔
منشیات اور اسمگلر س گرفت میں آنے سے قبل یوگانڈا، کینیااور بھارت سمیت مختلف دائرہ اختیار سے گزرے۔ متذکرہ ہیروئن ان کے چیک کیے گئے سامان میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھی۔
یوگانڈا کی دو خاتون مسافرین کے سوٹ کیسوں سے مجموعی طور پر 12.900 کلو گرام کرسٹلائن ہیروئن برآمد کی گئی۔
ان مسافرین کے سامان کو دہلی ہوائی اڈے پر تعینات بھارتی کسٹمز کے تربیت یافتہ کتوں کے ذریعہ بھی سونگھا گیا اور ان کتوں نے سامان میں خفیہ طور پر چھپائی گئی منشیات کی موجودگی کا اشارہ دیا۔ ان افراد اور ان کے سامان کی تلاشی اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے پر، خاتون مسافر نے جانچ کیے گئے سامان میں ہیروئن لانے کا اقرار کیا، جسے سوٹ کیسوں کی دونوں جانب فائبر پلاسٹک بیس کی فیک لیئر میں خصوصی طور پر کیے گئے سوراخوں میں ہوشیاری کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ کرسٹلائن کے ہلکے پیلے پاؤڈر/دانے دار ہیروئن کو پلاسٹک اور پیپر بیگس میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا۔
پوچھ تاچھ کے دوران، خاتون مسافرین میں سے ایک نے انکشاف کیا کہ اسے کینیا کے ایک شہری سے متعارف کرایا گیا تھا، جس نے اس سے دہلی میں کچھ مخصوص اشیاء پہنچانے کے عوض پیسہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی مقصد سے خاتون مسافر نے سڑک کے راستے کمپالا سے نیروبی تک کا سفر کیا جہاں کینیا کے شہری نے اسے ایک تھیلا دیا، جسے اس خاتون کو دہلی پہنچانا تھا۔ اس کے علاوہ اس شخص نے خاتون کو ٹکٹ اور خاص دستاویزات دیے تاکہ یہ نظر آئے کہ خاتون طبی ضرورت کے تحت سفر کر رہی ہے۔ اس خاتون کو یہ سامان ایک شخص کے حوالے کرنا تھا جو اس سے ہوائی اڈے کے باہر رابطہ قائم کرتا۔ جب اسے کسٹمز افسران کے ذریعہ روکا گیا، اس وقت اس کے پاس سے فالس باٹم/ کیویٹی والا بیگ برآمد ہوا جس میں 5.4 کلوگرام ہیروئن چھپائی گئی تھی۔
اسی پرواز میں ٹھیک اسی طریقے سےایک اور خاتون مسافر کو روکا گیا جس کے پاس سے فالس باٹم/ کیویٹی والا بیگ برآمد ہوا جس میں مجموعی طور پر 7.5 کلو گرام کے بقدر ہیروئن چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد ، خاتون مسافر نے انکشاف کیا کہ اسے اس کی بہن کے ذریعہ سڑک کے راستے کمپالا سے نیروبی بھیجا گیاتھا ۔ بعد ازاں وہ مذکورہ بالا پرواز کے ذریعہ وہاں سے دوبئی کے راستے دہلی پہنچی۔ اس خاتون مسافر کے پاس سے بھی طبی سیاح کے جعلی دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔
منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف یہ کامیابی ،کینیا کے ایک شہری کے پاس سے تقریباً 3 کلوگرام کے بقدر ہیروئن برآمد ہونے کے بعد حاصل ہوئی ہے ، جو شارجہ کے راستے نیروبی سے 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی رات کو پہنچاتھا۔ اس کے علاوہ، اس سے قبل، 23 اپریل 2021 کو، یوگانڈا سے آرہے دو بھارتی شہریوں کو 2 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا ۔ تفتیش کے بعد مزید 3 ملزمین کی شناخت کی گئی جو یوگانڈا میں رہتے ہیں۔
اس کلینڈر سال کے دوران، دہلی کسٹمز نے 100 کلو گرام کے بقدر ہیروئن ضبط کی ہے۔ 26 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مسافر راستے کے ذریعہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں میں اضافے کی وجہ سے، بھارتی کسٹمز نے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بہتر انٹیلی جنس نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے اور ٹھیک ٹھیک نشاندہی کے ذریعہ مشتبہ افراد کی جانچ کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کے خلاف جنگ میں کسٹمز ڈیپاٹمنٹ پیش پیش ہے۔ اس سال ماہ ستمبر کے دوران، مندرا بندرگاہ سے 3000 کلوگرام کے بقدر ہیروئن کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی گئی تھی۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12839
(Release ID: 1771628)
Visitor Counter : 141