وزارت دفاع

فوجی سربراہ اسرائیل کے دورے پر روانہ

Posted On: 14 NOV 2021 9:52AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،14 نومبر، 2021/

فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے 15 سے 19 نومبر 2021 تک اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ یہ ان کا اسرائیل کا پہلا دورہ ہے۔

اس دورے کے دوران ، وہ اسرائیلی فوج کے سینئر افسران اوروہاں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ہند –اسرائیل دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پرتبادلہ خیال کریں گے۔فوجی سربراہ، سلامتی اداروں کے  سینئر افسران کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں دفاع سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کے ذریعے  اسرائیل او رہندوستان کے درمیان  اعلیٰ دو طرفہ دفاعی تعاون کو  آگے بڑھائیں گے۔  وہ اسرائیل کے فوجی سربراہ کے ساتھ گفتگو کریں گے اور اسرائیلی  ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی بری فوجی دستے کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے۔

 

*****

 

ش ح۔ ن ر

U NO:12837

 



(Release ID: 1771581) Visitor Counter : 145