جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے نے اب تک کا سب سے زیادہ ششماہی پی اے ٹی درج کیا

Posted On: 13 NOV 2021 10:57AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13/نومبر 2021 ۔ جدید و قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر آی) کے ماتحت ادارے انڈین رینیو ایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) نے آج پہلی ششمالی اور مالی سال 2021-22 کے 30 ستمبر 2021 کو ختم ہوئی دوسری سہ ماہی کے لئے آڈٹ کئے ہوئے مالی نتائج کا اعلان کیا۔

کمپنی نے آپریشنز سے ہونے والی کل آمدنی 684.80 کروڑ روپئے درج کی ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 110.27 کروڑ روپئے کا پرافٹ انٹر ٹیکس (پی اے ٹی) درج کیا۔ کمپنی نے اب تک کا سب سے زیادہ 299.90 کروڑ روپئے کا ششماہی پی اے ٹی درج کیا ہے۔

آئی آر ای ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے 30 ستمبر 2021 کو ختم ہوئی، مالی سال 2021-22 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے آڈٹ شدہ مالی نتائج کو اپنی میٹنگ میں منظوری دی۔ یہ میٹنگ آج طلب کی گئی تھی۔ میٹنگ میں کمپنی کی کارکردگی اور نمو کی ستائش کی گئی۔

مالی سال 2020-21 کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 ستمبر 2021 کو ختم ہوئی ششماہی نتائج کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  • 206.63کروڑ روپئے کے مقابلے میں پی اے ٹی 299.90 کروڑ (اب تک کا سب سے زیادہ) درج کیا گیا۔
  • آپریشنز سے حاصل ہونے والی کل آمدنی 1284.94 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 1386.97 کروڑ روپئے بڑھی جو کہ 8 فیصد کا اضافہ ہے۔
  • خالص این پی اے میں تخفیف (فیصد): 5.79 فیصد کے مقابلے میں 4.87 فیصد (16 فیصد کی کمی)
  • نیٹ ورتھ: 2742.98 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 3333.19 کروڑ روپئے (22 فیصد اضافہ)

مالی سال 2020-21 کے دوران اسی مدت کے مقابلے میں مالی سال 2021-22 کی دوسری سہ ماہی کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  • قرض منظوری: 1172.32 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 5925.12 کروڑ روپئے (405 فیصد کا اضافہ)
  • قرض تقسیم: 2041.34 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 3584.90 کروڑ روپئے (76 فیصد کا اضافہ)

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.12821

 



(Release ID: 1771497) Visitor Counter : 133