صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 اپڈیٹ
Posted On:
13 NOV 2021 9:13AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،13 نومبر، 2021/
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک111.40 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹے میں 11,850 نئے معاملے سامنے آئے ہیں
شفایابی کی شرح فی الحال98.26 فیصد بنی ہوئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12,403مریض رو بہ صحت ہوئے ہیں،جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر3,38,26,483 ہوگئی ہے
زیر علاج مریض مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح0.40 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہیں
سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1,36,308ہے؛ گذشتہ 274 دنوں میں یہ سب سے کم تعداد ہے
ٹیسٹ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (0.94 فیصد) ہے، جو پچھلے 40 دنوں سے 2 فیصد کم ہے
اسی طرح متاثرہ مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.05 فیصد)ہے جو گذشتہ50دنوں سے 2 فیصد سےکم ہے
مجموعی طور پر اب تک62.23کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں
*****
ش ح۔ ن ر (13.11.2021)
U NO:12806
(Release ID: 1771391)
Visitor Counter : 185