نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

اخبارات اور میڈیا قوم کے جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اہم ہیں: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ نے میڈیا کو اقدار پر مبنی صحافت کو فروغ دینےکی صلاح دی

جناب نائیڈو نے سوچھ بھارت جیسی تحریکوں کو مقبول بنانے میں میڈیا کے کردار کی ستائش کی

نائب صدر جمہوریہ نے میڈیا ہاؤسز پر زور دیا کہ وہ زرعی مسائل، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دیں

نیلور میں ہفتہ وار ’لائر‘کی 40 ویں سالگرہ کی یاد میں 'تنگا پانڈوگا' میں شرکت کی

Posted On: 12 NOV 2021 7:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی:12؍نومبر2021:

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج قوم کے جمہوری اقدار کے تحفظ میں میڈیا کے اہم رول پر روشنی ڈالی اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ بامقصد اور غیر جانبدارانہ انداز میں خبریں اور معلومات فراہم کرے۔

ہفتہ وار ’لائر‘ کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر نیلور میں منعقدہ 'ٹتگا پانڈوگا' تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے صحافت سمیت مختلف شعبوں میں اقدار کے انحطاط پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور اقدار پر مبنی صحافت کو فروغ دیں۔

تحریک آزادی کے دوران اخبارات کے اہم کردار کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی سمیت بہت سے لیڈروں نے رسائل اور اخبارات کے ذریعے سماجی تحریکوں کا آغاز کیا۔ آج بھی میڈیا لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح اس نے سوچھ بھارت مہم کو عوامی تحریک میں تبدیل کیا۔

یہ کہتے ہوئے کہ میڈیا کو ہمیشہ سچائی، دیانتداری اور درستگی کی اقدار کو برقرار رکھنا چاہئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ انہیں دوسرے دباؤ کے سامنے نہیں جھکنا چاہئے۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز پر زور دیا کہ وہ زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق مسائل پر توجہ دیں۔ انہوں نے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ زرعی مسائل کے لیے کچھ مخصوص وقت اور  پروگرام رکھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے صحافی برادری کی ستائش کی جنہوں نے کووڈ وباکے دوران انتھک محنت کی اور کووڈ-مناسب رویے اور ویکسین لینے کی ضرورت کے بارے میں انتہائی ضروری بیداریپیدا کی۔ انہوں نے ان صحافیوں کو خراج  عقیدت پیش کیا جنہوں نے وباکے دوران اپنی زندگیاں قربان کیں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

کافی ٹیبل بک کا اجرا کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے ہفتہ وار ’لائر‘ کے بانیوں اور انتظامیہ کی 40 سالوں سے کامیابی کے ساتھ اخبار نکلانے میں ان کی مسلسل اور پرعزم کوششوں کی تعریف کی۔

جناب ویمییڈی پربھاکر ریڈی، ممبر، راجیہ سبھا،  جناب مگنتا سرینیواسولا ریڈی،ممبر لوک سبھا، جناب جی ستیش ریڈی، ڈی آر ڈی او کے چیئرمین،جناب  واراپرساد ریڈی، بانی چیئرمین، سانتھا بائیوٹیک،جناب سری ناتھ ریڈی، صدر پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن،جنابتنگا شیوا پربھات ریڈی، ایڈیٹر،لائرویکلی اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

 

 

************

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:12803


(Release ID: 1771363) Visitor Counter : 220