وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ملک میں میزبانی اور سیاحت کی صنعت کو مضبوطی دینے کے لئے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 12 NOV 2021 5:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12/نومبر 2021 ۔

اہم جھلکیاں:

  • سیاحت کی وزارت پہلے ہی ایزی مائی ٹرپ، کلیئر ٹرپ، یاترا ڈاٹ کام، میک مائی ٹرپ اور گوئی بیبو کے ساتھ اس طرح کے مفاہمت نامے پر دستخط کرچکی ہے

 

سیاحت کی وزارت نے میزبانی اور سیاحت (ہاسپیلٹی اینڈ ٹورازم) کی صنعت کو مضبوطی دینے کے لئے اپنی جاری کوششوں کے تحت انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے ساتھ 10 نومبر 2021 کو ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ سیاحت کی وزارت پہلے ہی ایزی مائی ٹرپ، کلیئر ٹرپ، یاترا ڈاٹ کام، میک مائی ٹرپ اور گوئی بیبو کے ساتھ اسی طرح کے مفاہمت نامے پر دستخط کرچکی ہے۔

اس مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد ان بساوٹ والی اکائیوں کو وسیع وزیبلٹی فراہم کرنا ہے جنھوں نے او ٹی اے پلیٹ فارم پر ساتھی (سسٹم فار اسیسمنٹ، اویئرنیس اینڈ ٹریننگ فار دی ہوسپیلٹی انڈسٹری – ایس اے اے ٹی ایچ آئی) پر خود کو سرٹیفائی کیا ہے۔ مفاہمت نامہ دونوں فریقوں کو ندھی (این آئی ڈی ایچ آئی) پر رجسٹریشن کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر اور اس طرح ایس اے اے ٹی ایچ آئی – ساتھی پر مقامی سیاحتی  صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے اور کووڈ – 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مناسب حفاظتی تدابیر کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے نمایاں کرتا ہے۔ قابل عمل بصیرت کے حصول کے لئے اور شواہد پر مبنی نیز ہدف بند پالیسی جاتی تدابیر کو ڈیزائن کرنے اور محفوظ، قابل احترام اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بساوٹ والی اکائیوں پر زیادہ معلومات حاصل کرنے کا بھی خیال ہے۔

مفاہمت نامے پر سیاحت کی وزارت (ہوٹل و ریستوران) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور سیاحت، آئی آر سی ٹی سی کے جوائنٹ جنرل منیجر (جے جی ایم) کے ذریعے جوائنٹ سکریٹری، وزارت سیاحت کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ یہ پروگرام بھارتی میزبانی اور سیاحت کی صنعت کو مضبوطی دینے کی تدابیر کے نفاذ کے لئے وزارت صحت اور کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے درمیان معاہدے کے مطابق منعقد کیا گیا تھا۔

وزارت سیاحت اور آئی آر سی ٹی سی مفاہمت نامے کے توسط سے نشان زد شعبوں میں بحیثیت مجموعی فائدے کے لئے بھارت کی میزبانی اور سیاحت کے شعبے میں اسٹریٹیجک اور تکنیکی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے اور فروغ دینے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.12802

 



(Release ID: 1771298) Visitor Counter : 136