صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 12 NOV 2021 9:23AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 110.79 کروڑٹیکے لگائے  جاچکے  ہیں جو کہ ایک بڑی حصولیابی ہے۔

 پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 12,516نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

شفایابیوں کی شرح سردست 98.26 فیصد ہے، جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13,155 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد  کی مجموعی تعداد بڑھ کر            3,38,14,080ہوگئی ہے۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح 0.40 فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

ہندوستان میں  فی الحال زیرعلاج  مریضوں کی تعداد  1,37,416 ہے، جو کہ گذشتہ 267دنوں میں سب سے کم ہے۔

جانچ کے بعد  متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ  شرح 2فیصدسے کم1.07)فیصد ) ہے، جو کہ  گزشتہ 39 دنوں میں  2 فیصد سے بھی کم درج ہوئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثرہ معاملات کی ہفتہ وار شرح (1.10) ،  پچھلے  49 دنوں سے 2 فیصد سے بھی کم  درج ہورہی ہے۔

اب تک کل 62.10کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

ش ح۔س ب ۔ رض 

U. NO. 12767


(Release ID: 1771119) Visitor Counter : 183