ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشون کمار چوبے نے پی سی سی ایف / فاریسٹ فورس کے سربراہان کی کانفرنس کی صدات کی

Posted On: 11 NOV 2021 4:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 نومبر، 2021/ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشون کمار چوبے نے آج  پی سی سی ایف / فاریسٹ فورس کے سربراہان کی کانفرنس کی صدات کی۔ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے اس کانفرنس کا انعقاد جنگلات اور جنگلاتی زندگی کے مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کے لیے کیا تھا۔ جس کے تحت مقامی اور عالمی دونوں سطحوں پر درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان مسائل کا حل تلاش کرنا اور اختراعی نظریات حاصل کیے گئے۔  اس کانفرنس کا دوسرا حصہ 15 نومبر، 2021  کو منعقد کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014JZD.jpg

کانفرنس میں ، جنگلات کے تحفظ سے متعلق قانون 1980 کے تحت جنگلات کو تبدیل کرنے سے متعلق کیسز  کی بلارکاوٹ منظوریوں ، جنگلاتی علاقے کے باہر درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور درخت اگانے والے کی آمدنی میں اضافہ کرنے ، نگر ون یوجنا پر عمل درآمد اور ہمارے شہری اور شہری علاقوں کے آس پاس کے علاقوں کو سرسبز بنانا ، دریاؤں کے احیاء اور ان کے احیاء میں مدد دینا ، جنگلات سے متعلق عملے کی صلاحیت سازی اور  انہیں بہترین لاجسٹکس کے آلات سے لیس کرنا اور درختوں کو گرانے اور لانے لے جانے کے لیے اجازت حاصل کرنا ، ضابطہ جاتی لائحہ عمل تشکیل دینا جیسے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اس کانفرنس کا مقصد ان سبھی اہم معاملات پر بھی گفتگو کرنا ہے جو کاروبار کو آسان بنانے ، آس پاس کی زمینوں پر شجر کاری کے لیے لوگوں کو تحریک دینے  اور  جنگلات کے عملے کے کام کرنے کے حالات کے ، چیلنجوں سے بہترین طریقے سے نمٹنے والا بنانے کے لیے لاظمی ہے۔ وزارت جنگلات کاری ، جنگلاتی مصنوعات ، جنگلاتی زندگی کے بندوبست اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے میدانوں میں ریاستی سرکاروں کی طرف سے اپنائے گئے بہترین طور طریقوں اور اختراعی اقدامات سے فائدہ حاصل کرے گی۔

کانفرنس کا وسیع ایجنڈا اس طرح ہے :

  • سی اے پود ھ  کاری کے لیے لینڈ بینک کو تسلیم کرنا اور جنگلات کے لیے نامناسب حالات والی زمین یا غیرجنگلاتی زمین ایف سی ڈویژن پر معاوضہ جاتی جنگلات کاری (سی اے ) میں اضافہ کرنا
  • ایف سی اے ، 1980 کے تحت منظوریوں کے عمل کو بلارکاوٹ بنانا
  • سی اے زمین کو آر ایف / پیہ ایف میں بدلنے کے نوٹیفکیشن کی تازہ صورتحال
  • 2002 سے این پی وی کے تحت پودھ کاری کے درجے میں اضافہ
  • 2030 تک سی او 2 کے برابر 2.5 سے 3.0 ارب کے اضافی کاربن سنک تشکیل دینے کے این دی سی نشانوں کو حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کی حکمت عملی
  • درخت اگانے والوں کے لیے درخت گرانے اور لانے لے جانے کے مقصد سے ایک ضابطہ جاتی لائحہ عمل کو نافذ کرنے کے لیے جنگلات کے باہر درختوں کا فروغ ۔
  • جنگلاتی سرحدوں  کا ڈیجی ٹائزیشن  - صورتحال اور بندشیں اگر کوئی ہیں
  • ریاستوں میں ورکنگ پلان کی صورت حال
  • نگر ون یوجنا پر عمل درآمد
  • ای گرین واچ پورٹل پر پالیگون اپ لوڈ کرنے کی صورت حال
  • نیشنل ٹمبر پرمٹ سسٹم فاریسٹ سے متعلق ریاستوں کے نظریات
  • جنگلات میں پیش پیش رہنے والے عملے کے کام کرنے کے حالات کو بہتر  اور مستحکم  بنانے کے لیے کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں ریاستوں کی رائے کا داخل  کیا جانا۔
  • جنگلات کے بندوبست اور عملے کی تربیت کے دوسرے مرحلے (جیکا پروجیکٹ) کی گنجائش کے فروغ سے متعلق رپورٹ کا داخل کیا جانا۔
  • فاریسٹ افسران اور فیلڈ اسٹاف کی تربیت کے بارے میں رائے
  • دریاؤں کے احیاء سے متعلق پروجیکٹوں کی صورت حال
  • لکڑی پر مبنی صنعتوں سے متعلق رہنما خطوط پر عمل درآمد

 

۔۔۔

 

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12752



(Release ID: 1771093) Visitor Counter : 112