شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نےشہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل میں ای جی سی اے، دی ای گورنینس پلیٹ فارم کاآغاز کیا
اس پروجیکٹ کا مقصد ڈی جی سی اے کے کام کاج اور طریق کار کو خود کاربنانا ہے
یہ پروجیکٹ محدود ضابطے سے تعمیری اشتراک کےلئے زبردست تبدیلی کی علامت ہے:سندھیا کابیان
پائلٹس ، طیارے کے رکھ رکھاؤ وغیرہ جیسے مختلف ڈی جی سی اے شراکت داروں کو فراہم کی گئیں خدمات ای جی سی اے پر آن لا ئن دستیاب ہوں گی
Posted On:
11 NOV 2021 1:08PM by PIB Delhi
ملک 75 ویں یوم آزادی کی یاد منانے کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو کاجشن منارہا ہے۔ اس موقع پر شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیا ایم سندھیا نے آج قوم کوشہری ہوا بازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) میں ای جی سی اے، دی گورنینس پلیٹ فارم وقف کیا۔ اس موقع پر شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب راجیو بنسل ، شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ارون کمار اور شہری ہوابازی صنعت کے ممتاز ارکان موجود تھے۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ ڈجیٹل انڈیا کے وزیراعظم کے ویژن کو اپناتے ہوئے ڈی جی سی اے نے اپنا ای گورنینس پلیٹ فارم ای جی سی اے نافذکیا ہے، اس پروجیکٹ کا مقصد ڈی جی سی اے کے کام کاج اور طریقہ کار کو خود کار بنانا ہے، ابتدائی مرحلوں میں ڈی جی سی اے کے تقریبا 70 فیصد کااحاطہ کرتے ہوئے 99 خدمات نافذ کی جارہی ہیں اور دیگر مرحلوں میں 198 خدمات کااحاطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سنگل ونڈو پلیٹ فارم زبردست تبدیلی لائے گا۔ آپریشنل خامیوں کو ختم کرے گا، عملے کے تعامل کو کم سے کم کرے گا، انضباطی یا ضابطے سے متعلق رپورٹنگ کو بہتربنائے گا ، شفافیت میں اضافہ کرے گا اورپیداواریت کو بڑھائے گا۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کومحدود ضابطے سے تعمیری اشتراک کےلئے زبردست تبدیلی کی علامت بتاتے ہوئے ڈی جی سی اے کی اس بات کے لئے تعریف کی کہ اس نے محدود ضابطے سے تعمیری اشتراک کےلئے زبردست تبدیلی شروع کی ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ہم نے ابھی شروعات کی ہے اور سفر ختم نہیں ہوا ہے اورجلد اس بات کو سمجھنے کےلئے یہ جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح اس تبدیلی سے گراہکوں کوفائدہ ہوا ہے اور مزیدکیا کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب سندھیا نے کہاکہ ہماری ایک ذمہ دار حکومت ہےجس نے وزیراعظم جناب نریند ر مودی کی قیادت میں عالمی وبا کے وقت کی مصیبت کو ایک موقع میں تبدیل کیا ہے۔
یہ پروجیکٹ آئی ٹی بنیادی ڈھانچےاور سروس کی فراہمی کے فریم ورک کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ ای پلیٹ فارم تمام علاقائی دفاتر کے ساتھ مختلف سافٹ ویئراپلی کیشنز، کنکٹویٹی سمیت آخر تک حل فراہم کرتا ہے، معلومات کے پھیلاؤ کے لئے پورٹل ہے اور ایک محفوظ ماحول میں آن لائن اور رفتار کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے، یہ پروجیکٹ ڈی جی سی اے کے ذریعہ فراہم کردہ مختلف خدمات کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور ڈی جی سی اے کے تمام کام کاج میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائے گا۔ یہ پروجیکٹ سروس فراہم کرنے والے کے سا تھ ٹی سی ایس اور پروجیکٹ منیجمنٹ کنسلٹینٹ کی حیثیت سے پی ڈبلیو کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔
اس پلیٹ فارم کے آغاز کے دوران شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر نے ڈی جی سی اے ایک معاملے کے مطالعہ کابھی آغاز کیا جس کا موضوع تھا ڈی جی سی اے کی ایک ڈجیٹل پرواز جوای جی سی اے کے نفاذ کے ذریعہ ڈی جی سی اے کے سفر کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی سی اے نے جن چیلنجوں کاسامنا کیا اور ای جی سی اے پلیٹ فارم کے ذریعہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو اس معاملے کے مطالعہ میں شامل کیا گیا ہے۔
پائلٹس، طیارے کے رکھ رکھاؤ کرنے والے انجینئرس، ایئر ٹریفک کنٹرولرس، ایئر آپریٹرس، ایئرپورٹ ا ٓپریٹرس، فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن، رکھ رکھاؤ اور ڈیزائن آرگنائزیشن وغیرہ جیسے ڈی جی سی اے کے مختلف شراکت داروں کو فراہم کردہ خدمات اب ای جی سی اے آن لائن پر دستیاب ہیں۔ درخواست دہندہ اب مختلف خدمات کے لئے اپلائی کرسکیں گے اوراپنے دستاویز آن لائن اپلوڈ کرسکیں گے۔ ڈی جی سی اے کےافسروں کے ذریعہ درخواستیں پروسیس کی جائیں گی اورمنظوریوں کے علاوہ لائسنس کو آن لائن جاری کیا جائے گا۔ پائلٹس اور طیارے کے رکھ رکھاؤ کرنے والے انجینئروں کے لئے موبائل ایپ کا بھی آغاز کیا گیا ہے تاکہ ان کے پروفائل کاجائزہ لیا جاسکے اوران کے ڈاٹا اپ ڈیٹ کئے جاسکیں۔
ای جی سی اے پہل ڈی جی سی ا ے کی ڈجیٹل تبدیلی کے سفرمیں ایک اہم سنگ میل ہے، یہ اپنے شراکت داروں کے تجربہ کو اورزیادہ بڑھائے گا۔ڈی جی سی اے کے لئے یہ کاروبار کرنے کی آسانی کی سمت میں ایک قدم ہے۔ یہ ڈجیٹل تبدیلی ڈی جی سی اے کے محفوظ انضباطی فریم ورک کے لئے ایک اہم ویلیو ایڈیشن لائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ ف ر
U- 12746
(Release ID: 1770917)
Visitor Counter : 202