صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری پروگرام کی تازہ ترین صورت حال


بھارت کی ویکسین اورٹیکہ کاری سے متعلق ہمارے عمل کی دنیا بھرمیں منظوری کی عکاسی کرتے ہوئے 96ملکوں نے ٹیکہ کاری سے متعلق سرٹیفکیٹس کو باہمی طورپرمنظور کئے جانے سے اتفاق کیاہے :من سکھ مانڈویا

Posted On: 09 NOV 2021 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،9؍نومبر:مرکزی حکومت کے ملک بھرمیں کووڈ -19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے عمل کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع  سے متعلق عزم کے نتیجے میں 21اکتوبر ، 2021 تک 100کروڑ ٹیکے لگانے کے سنگ میل کو طے کرلیاگیاہے ۔ مرکزی حکومت نے بقیہ  دنیا کے ساتھ مسلسل رابطہ  قائم کررکھاہے تاکہ کووڈ سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے دنیا کے سب سے بڑے پروگرام کے مستفدین کو منظوری دی جاسکے اوران کو تسلیم کیاجاسکے ۔ جس سے کہ تعلیم ، کاروباراور سیاحتی مقاصد کے لئے سفر کرنے میں سہولت پیداہوگی۔ صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے آج یہ بات بتائی ہے ۔

سردست 96ملکوں نے ٹیکہ کاری سے متعلق  سرٹیفکیٹس کو باہمی طورپر منظورکئے جانے سے اتفاق کرلیاہے ۔ ان کے علاوہ کووی شیلڈ /ڈبلیو ایچ او سے منظورشدہ /قومی طورپر منظورشدہ ویکسین کے ساتھ مکمل طورپر ٹیکے لگواچکے مسافروں کے بھارت کی ٹیکہ کاری سے متعلق سرٹیفکیٹس کو تسلیم  کئے جانے  والے ملک بھی اس میں شامل ہیں ۔ جس کے بعد ان ملکوں سے سفرکاآغاز کرنے والے افراد کو بعض رعایتیں فراہم کی جائیں گے ۔ ان کے بارے میں  20اکتوبر ، 2021کو جاری کئے گئے  بین الاقوامی آمدسے متعلق مرکزی وزارت صحت کے رہنما خطوط میں وضاحت کی گئی ہے۔(https://www.mohfw.gov.in/pdf/GuidelinesforInternationalArrival20thOctober2021.pdf)

بیرون ملک سفرکرنے کے خواہش مندافراد کے لئے ٹیکہ کاری کے بین الاقوامی سفرسے متعلق سرٹیفکیٹس کو کوون پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتاہے ۔

یہ ممالک ہیں :کناڈا، ریاست ہائے متحدہ امریکہ ، بنگلہ دیش ، مالی ، گھانا، سیئرا لیون، انگولا، نائجیریا، بینن ، چاڈ، ہنگری ، سربیا، پولینڈ ، دی سلوواک جمہوریہ ، سلووینیا، کروشیا، بلغاریہ ، ترکی ، یونان ، فن لینڈ ، اسٹونیا، رومانیہ ، مولدووا، البانیہ ، چیک جمہوریہ ، سوئٹزرلینڈ ، لیشین اسٹین ، سویڈن ، آسٹریا ، مونٹے نیگرو، آئس لینڈ ، اسواتینی ، روانڈہ، زمبابوے ، یوگانڈہ ، مالاوی ، بوٹسوانا، نامیبیا  ، کرغزجمہوریہ ، بیلاروس ، آرمینیا، یوکرین ، آذربائیجان ، قزاخستان ، روس ، جارجیا، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، بیلجیئم ، آیئرلینڈ، نیدرلینڈس ، اسپین ، اینڈورہ ، کویت ، عمان ، متحدہ عرب امارات یواے ای ، بحرین ، قطر، مالدیپ ، کوموروس ، سری لنکا ، ماریشس ، پیرو، جمائیکا، بہا ماس ، برازیل ، گیانا ، انٹی گوا اینڈباربڈا ، میکسیکو ، پناما، کوسٹا ریکا، نکارا گوا، ارجنٹینا اوروگوئے ، پیراگوئے ، کولمبیا، ٹری نیڈاڈ اینڈٹوبیگو، کامن ویلتھ آف ڈومینیکا ، گواٹے مالا، ایل سلواڈور ، ہانڈورس ،دومینیکن جمہوریہ ، ہیتی ، نیپال ، ایران ، لبنان ، اسٹیٹ آف فلسطین ، شام ، جنوبی سوڈان ، ٹیونیشیا، سوڈان ، مصر، آسٹریلیا، منگولیا، فلی پینس۔

صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت  نے خارجی امورکی وزارت  کے اشتراک سے ٹیکہ کاری سے متعلق سرٹیفکیٹس اورڈبلیو ایچ او اور قومی طورپرمنظورشدہ ویکسین  کی باہمی شناخت کی غرض سے مسلسل تمام ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کررکھاہے ۔

****************

 

ش ح۔ع م۔ ع آ 

U. NO. 12686


(Release ID: 1770475) Visitor Counter : 201