سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان کے 17 سائنس داں سورن جینتی فیلوشپ سے سرفراز
Posted On:
08 NOV 2021 5:02PM by PIB Delhi
ہندوستان بھر کے سائنسی اداروں کے سترہ سائنس دانوں کو ان کے جدید تحقیقی خیالات اور مختلف شعبوں میں تحقیق و ترقی پر اثر ڈالنے کی صلاحیت کے اعتراف میں سورن جینتی فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔
ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے والے سائنسدانوں کو تحقیقی منصوبے میں منظور شدہ اخراجات کے لحاظ سے ضرورتوں کے مطابق اپنی مرضی سے بلا روک ٹوک تحقیق کرنے کی اجازت ہوگی۔ ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ کے ساتھ تین پرتوں والی اسکریننگ کے سخت عمل کے ذریعے منتخب کئے جانے والے یہ سائنس داں سائنس اور ٹکنالوجی کے محاذی شعبوں میں بنیادی تحقیق کریں گے۔
حکومت ہند نے ہندوستان کی آزادی کے پچاسویں سال کو یادگار بنانے کے لئے سورن جینتی فیلوشپ اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو تحقیق سر انجام دینے کے لئے تمام ضروریات بشمول پانچ سال کے لئے 25 ہزار روپے ماہانہ فیلوشپ حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون سے فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ڈی ایس ٹی کی طرف سے 5 سال کے لئے 5 لاکھ روپے کا تحقیقی گرانٹ دیا جاتا ہے۔ یہ فیلوشپ اُس تنخواہ کے علاوہ فراہم کی جاتی ہے جو وہ اپنے بنیادی ادارے سے حاصل کرتے ہیں۔ فیلوشپ کے علاوہ آلات کے لئے گرانٹس، کمپیوٹیشنل سہولیات، استعمال کی اشیاء، ہنگامی ضروریات، قومی اور بین الاقوامی سفر کے اخراجات اور دیگر خصوصی ضرورتوں کا میرٹ کی بنیاد پر احاطہ کیا جاتا ہے۔
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/nov/doc202111811.pdf
****
U.No:12632
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1770090)
Visitor Counter : 273