سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں نوجوان انوویٹرز کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا مینٹورشپ پروگرام شروع کیا


وزیر موصوف نے کہا کہ اسٹار کالج مینٹور شپ پروگرام نوجوان سائنس دانوں اور طلبہ کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اختراع کرنے اور مستقبل کے چیلنجز کا حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا

Posted On: 08 NOV 2021 4:52PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ارضیاتی سائنس؛ وزیر مملکت برائے پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں نوجوان انوویٹرز کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا مینٹور شپ پروگرام شروع کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، حکومت ملک میں سائنسی تحقیق اور اختراعی کوششوں کو مضبوطی فراہم کرکے عوام، خاص کر نوجوانوں میں سائنسی مزاج کو پروان چڑھانے کے لیے متعدد قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ملک گیر اسکیم ہے جسے محکمہ بائیو ٹیکنالوجی سے امداد یافتہ ملک کے ہر ایک ضلع میں موجود اسٹار کالج  میں شروع کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MAWS.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی بی ٹی-اسٹار کالج مینٹور شپ پروگرام نیٹ ورکنگ، ہینڈ ہولڈنگ اور آؤٹ ریچ کی سمت میں مدد فراہم کرے گا۔ اس پلان کے تحت ہر مہینے ورکشاپ، میٹنگ منعقد کی جائے گی؛ کالج اور خاص کر دیہی علاقوں یا کم رسائی والے علاقوں میں ہاتھ تھامنے اور سرکاری اسکولوں کے ساتھ رابطے کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  یہ سرگرمیاں ، اس اسکیم کے تحت اپنا سفر شروع کرنے والے نئے کالجوں کو اسٹار کالج کی اسکیم کے مینڈٹ کے مطابق خود کو تیار کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔ اسٹار اسٹیٹس والے کالج پورے ملک میں نئے کالجوں کا ہاتھ تھامنے اور ایک ساتھ تدریس کی نگرانی کرنے کے ذریعے یو جی سائنس کورس کو مضبوط کرنے کے لیے ڈی بی ٹی کے وژن کو پورا کرنے اور ان کالجوں کو اسٹار کالج اسکیم کے ماتحت لانے میں مدد کریں گے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر طلبہ، اساتذہ اور پرنسپل کو خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اسٹار کالج اسکیم کے تحت اسٹار اسٹیٹس کالج کے ذریعے مینٹور شپ پروگرام  وزیر اعظم کی یوم آزادی کے موقع پر دی گئی تقریر کے عین مطابق ہے، جس میں انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ اگلے 25 سالوں کے لیے روڈ میپ سائنسی اور ٹیکنالوجیکل انوویشن اور زندگی کے ہر گوشے کی سائنسی مہارتوں کے ذریعے طے کیا جائے گا اور نوجوان سائنس دانوں سے اس کے لیے آگے آنے کو کہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف اچھی طرح تیار کردہ وژن، مشن اور مقاصد کے ذریعے ہی ممکن ہوگا، جس کے لیے اچھی طرح وضاحت کردہ حکمت عملی اور واضح طور پر نافذ کیے گئے ایکشن پلان کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ  فی الحال ملک بھر کے کل 278 انڈر گریجویٹ کالجوں کو ڈی بی ٹی اسٹار کالج اسکیم کے تحت امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19-2018 کے دوران اس اسکیم کو شہری اور دیہی زمرے میں تقسیم کرنے سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے کہ ملک کے شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے درخواست گزار اس اسکیم کا یکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر طمانیت کا اظہارکیا کہ دو سال کی قلیل مدت کے دوران اس اسکیم کے تحت دیہی علاقوں کے 55 کالجوں اور حوصلہ افزا ضلعوں کے 15 کالجوں کو امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 1.5 لاکھ سے زیادہ طلبہ کی مدد کی گئی ہے اور اسٹار کالج اسکیم میں کالج کے شرکاء کو بھی جامع تعاون فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدد سازوسامان کی خریداری تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ یہ اسکیم فکلٹی اور لیباریٹری اسٹاف کی ٹریننگ، معروف سائنس دانوں کے ذریعے لکچر، اداروں اور صنعت وغیرہ کے دورے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس قسم کی مدد کا مقصد  طلبہ کے لیے ایک ایسا ماحول تیار کرنا ہے جہاں انہیں سائنس کی جانب راغب ہونے اور سائنسی تعلیم حاصل کرنے کا موقع حاصل ہو۔

وزیر موصوف نے کہا کہ انسانی وسائل سے وابستہ اسکیموں جیسے کہ  اسٹار کالج اسکیم،  بائیو ٹیکنالوجی میں اسکل وگیان پروگرام (اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام)، بائیو ٹیک انڈسٹریل ٹریننگ پروگرام اور ڈاکٹورل اور پوسٹ ڈاکٹورل اور ری انٹری اسکیم اور فیلو شپ، اور دیگر ایسی ہی اسکیموں میں مستفیدین کی تعداد کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12631

 


(Release ID: 1770054) Visitor Counter : 252