صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد108.47 کروڑسے تجاوزکرگئی ہے


سردست شفایابی کی شرح 98.24 فیصد ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں11,451نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں فی الحال1,42,826مریض زیر علاج ہیں، جو262 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (1.26 فیصد) ہے، جو پچھلے45 دنوں میں2 فیصد سے کم ہے

Posted On: 08 NOV 2021 9:49AM by PIB Delhi

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23,84,096 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد108.47 کروڑ (1,08,47,23,042) سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ حصولیابی ملک بھر میں 1,09,98,126 سیشنز میں حاصل کی گئی۔

آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

صحت کے دیکھ بھال کرنے والے کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,606

دوسری خوراک

92,24,881

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,72,723

دوسری خوراک

1,60,37,946

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

42,45,43,385

دوسری خوراک

15,14,76,624

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,63,88,452

دوسری خوراک

9,93,34,705

 

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,06,32,907

دوسری خوراک

6,82,87,034

میزان

1,08,47,23,042

 

پچھلے 24 گھنٹے میں 13,204مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,37,63,104 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.24 فیصد ہوگئی ہے۔

covid 1.jpg

 

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل134دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 11,451 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

covid 2.jpg

 

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,42,826ہے، جو262 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا0.42 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

covid 3.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 8,70,058 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 61.60 کروڑ (61,60,71,949) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.26 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ35 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.42فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے35 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار63 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

covid 4.jpg

************

 

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.12613



(Release ID: 1769947) Visitor Counter : 181