امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ملک بھر میں خردنی تیلوں کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان


حکومت نے خام پام آئل،خام سویا بین تیل اور خام سن فلاور آئل پر بنیادی ڈیوٹی 2.5 فی صد سے صفر کردی ہے

خردنی تیلوں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے حکومت نے پام آئل، سن فلاور آئل اور سویا بین تیل پر درآمدی ڈیوٹی کو معقول بنایا ہے

خردنی تیلوں کے کاروباریوں نے تھوک قیمتوں میں فی لیٹر چار سے سات روپے فی لیٹر کمی کی ہے

مرکزی اور ریاستوں کی سرکاروں کی جانب سے عملی طور پر حصہ لینے سے خردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے

Posted On: 05 NOV 2021 4:17PM by PIB Delhi

حکومت نے خام پام آئل، خام سویا بین تیل اور خام سن فلاور آئل پر بنیادی محصول کو 2.5 فی صد سے صفر کردیا ہے تاکہ گزشتہ ایک برس سے کھانا پکانے والے تیلوں کی قیمتوں میں ہونے والے مسلسل اضافے کی روک تھام ہوسکے، ان تیلوں پر زرعی ٹیکس خام پام آئل پر 20 فی صد سے کم کرکے 7.5 فی صد اور خام سویابین تیل اور خام سن فلاور آئل پر یہ پانچ فی صد کم کیا گیا ہے۔

مذکورہ بالا تخفیف کے بعد خام پام آئل پر مکمل محصول 7.5 فی صد ہے اور خام سویا بین تیل اور خام سن فلاور آئل پر یہ پانچ فی صد ہے۔ آربی ڈی پامولین آئل ، ریفائنڈ سویابین اور ریفائنڈ سن فلاور تیل پر بنیادی محصول کو موجودہ 32.5 فی صد سے گھٹا کر 17.5 فی صد کیا گیا ہے۔

تخفیف سے پہلے تمام خام خردنی تیلوں پر زرعی بنیادی ڈھانچے کا ٹیکس 20 فی صد تھا۔ تخفیف کے بعد خام پام تیل پر ڈیوٹی 8.25 فی صد ہوگی، خام سویابین تیل پر اور خام سن فلاور آئل پر 5.5 فی صد ہوگی۔

خردنی تیلوں کی قیمتوں کی روک تھام کے لئے حکومت نے پام آئل،سن فلاور آئل اور سویابین آئل پر درآمدی ڈیوٹیوں کو معقول بنایا ہے۔

خردنی تیلوں کےبڑے کاروباریوں بشمول اڈانی ولمار اور رچی انڈسٹریز نے تھوک قیمتوں میں چار سے سات روپے فی لیٹر کی کمی کی ہے۔ تہواروں کے سیزن میں صارفین کو راحت دینے کے لئے یہ تخفیف کی گئی ہے۔

دیگر کمپنیاں جنھوں نے خردنی تیلوں کی تھوک قیمتوں میں کمی کی ہے ان میں جیمنی ایڈیبلس اینڈ فیٹس انڈیا،حیدرآباد، مودی نیچرلس، دہلی، گوکل ری فوائل اینڈ سولوینٹ، وجے سولویکس، گوکل ایگروریسورسیز اینڈ این کے پروٹینس شامل ہیں۔

دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مرکزی حکومت ریاستی سرکاروں کے ساتھ مل کر اقدامات کررہی ہے اور حکومت کی سرگرم کوششوں سے خردنی تیلوں کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔

ایک سال پہلے قیمتوں کے مقابلے خردنی تیلوں کی قیمتیں زیادہ ہیں لیکن اکتوبر کے بعد سے گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ حکومت ثانی خردنی تیلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، خاص طور سے رائس بران تیل پر توجہ ہے تاکہ درآمدات پر انحصار کم کیا ج اسکے۔

تین نومبر 2021 کی تھوک قیمتیں بمقابلہ 31.10.2021 (یونٹ:روپے/کلو گرام)

پام آئل۔کتنی تخفیف ہوئی

  • دہلی ۔6روپے
  • علی گڑھ۔18روپے
  • جووائی، میگھالیہ۔10روپے
  • دندیگل، ٹی این۔5 روپے
  • کڈالور،ٹی این۔7 روپے

مونگ پھلی کا تیل۔کتنی تخفیف ہوئی

  • دہلی ۔ 7 روپے
  • ساگر، ایم پی۔10 روپے
  • جووائی میگھالیہ۔ 10 روپے
  • کریم نگر، تلنگانہ۔5 روپے
  • علی گڑھ، یوپی۔5 روپے

سویابین تیل۔ کتنی تخفیف ہوئی

  • دہلی۔5 روپے
  • لدھیانہ، پنجاب۔5 روپے
  • علی گڑھ،یوپی ۔5 روپے
  • درگ، چھتیس گڑھ۔11 روپے
  • ساگر، ایم پی۔7 روپے
  • ناگ پور، مہاراشٹر۔7 روپے
  • جووائی، میگھالیہ۔5 روپے

سن فلاور آئل۔کتنا تخفیف

  • دہلی۔10 روپے
  • رورکیلا،اڑیشہ۔5 روپے
  • جووائی، میگھالیہ۔20 روپے

****

 

 

U.No:12553

ش ح۔رف۔س ا

 

 

 

 



(Release ID: 1769569) Visitor Counter : 240