کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ایکسپو 2020، دوبئی میں ، انڈیا پویلین نے 2لاکھ زائرین کی تعداد کو پارکرلیاہے


انڈیا پویلین سب سے زیادہ وزٹ کرنے والی پویلین میں سے ایک ہے

اہم کاروباری اور ثقافتی منزل کے طورپرکامیابی کا مشاہدہ کیاگیا

سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع کے لحاظ سے شعبہ جاتی اورریاستی مخصوص ہفتہ کاکامیابی سے مشاہدہ کیاگیا

Posted On: 05 NOV 2021 1:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،05؍نومبر:تجارت وصنعت، امور صارفین ، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے یکم اکتوبر 2021کو انڈین پویلین کا افتتاح کیاجس نے ایکسپو2020، دوبئی میں اپنا پہلامہینہ  کامیابی سے مکمل کرلیاہے ۔

انڈین پویلین نے 3نومبر ، 2021تک 2لاکھ زائرین کی میزبانی کی ہے ساتھ ہی بھارت کی ترقی کے  روڈ میپ پرتبادلہ خیال کے لئے مختلف شعبہ جاتی اور ریاستی طورپرمخصوص اجلاس کا بھی  انعقاد کیا۔ اس نے ملک کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع بھی موصول کئے اور زائرین کو راغب کرنے کے لئے مختلف ثقافتی تقریبات کا بھی انعقاد کیا۔

انڈیاپویلین کی کامیابی پرتبصرہ کرتے ہوئے دوبئی میں بھارت کے قونصل جنرل اور ایکسپو2020دوبئی میں بھارت کے ڈپٹی کمشنرجنرل نے کہاکہ اکتوبر  کے مہینے میں انڈیاپویلین کو بڑی کامیابی ملی ۔ ہم نے زائرین کا زبردست ٹرن آوٹ دیکھا اور  توقع ہے کہ یہ رفتارآنے والے مہینوں میں مسلسل جاری رہے گی ۔

انھوں نے مزید کہاکہ انڈین پویلین تعاون اورسرمایہ کاری کے لئے زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع کی نمائش کرے گا ۔ہندوستان کے تہوارو ں ، کھانا ، اور ثقافتی پروگرام کی مقبولیت، دنیا بھرکے زائرین کو متوجہ کرنے میں اہم پہلورہے ہیں ۔

اس پویلین کا آغاز 3اکتوبر سے 9اکتوبر تک ماحولیات  اور حیاتیاتی تنوع کے ہفتے سے ہوا۔ جدید اورقابل تجدید توانائی کی وزارت نے مختلف سیشنز کا انعقاد کیااور دنیا کے لئے  ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کے اہداف اور ماحولیات پر تیارلائحہ عمل  کو اجاگرکیا ۔ ان ہفتوں کے بعد خلائی اورشہری اوردیہی ترقی کے ہفتے کی شروعات ہوئی جہاں سیکٹرکے مستقبل  ،سیکٹرمیں درپیش مسائل اور چیلنجز،سرکاری ضابطے کا کردار اور مراعات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سیکٹرکے مخصوص ہفتوں کے علاوہ انڈین پویلین نے گجرات ، کرناٹک اورمرکزکے زیرانتظام علاقے  لداخ  کے لئے مخصوص ہفتے کی میزبانی بھی کی ۔ گجرات حکومت نے انڈیا پویلین میں کئی تقریبات کا انعقاد کیا ، جہاں گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندرپٹیل نے  ورچوئل طریقے سے پائیدارترقی کے منصوبے کے ساتھ ساتھ ریاست کے فارما سیکٹر کا مشاہدہ کیا ۔

اسی طرح  طویل اور اوسط  درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب موروگیس  نیرانی، ہائرایجوکیشن،  آئی پی اینڈ بی پی ، سائنس او رٹکنالوجی ہنرمندی کے فروغ ، تجارت اور ذریعہ معاش  کے ریاستی  وزیر کی موجودگی میں کرناٹک ہفتے کا بھی مشاہدہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ تقریبا ت کی ایک سیریز دکھائی گئی جس میں پائیداربنیادی ڈھانچہ، کنکٹی وٹی ، ڈبہ بندخوراک اور سیاحت جیسے اہم شعبوں پرلداخ میں مواقع کی معلومات فراہم کی گئی اورانڈین پویلین میں لداخ ہفتے کے دوران  ان امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرناٹک ہفتے کے دوران ،کرناٹک  حکومت اور خلیج اسلامی سرمایہ کاری  (جی آئی آئی ) کے درمیان پارٹنرشپ پر کئی اعلانات کئے گئے ، تاکہ بھارت اور یواے ای کے درمیان سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم بنایاجاسکے ۔  بھارت میں جی آئی آئی کا سرمایہ کاری سے متعلق نقطہ نظر سیکٹرسے متعلق ہے اور  فرم کا  بھارت میں اگلے تین سالوں میں  500 ملین امریکی ڈالر(3500کروڑروپے ) کی سرمایہ کاری کامنصوبہ ہے اور یہ کرناٹک کی اہم حصولیابیو ں میں سے ایک ہے ۔ ماحولیات اورحیاتیاتی تنوع ہفتہ کے دوران بجلی ، نئی اورقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر  جناب آرکے سنگھ ، جدید اورقابل تجدیدتوانائی ، کیمیکل اورکھاد کے وزیرمملکت جناب بھگواناتھ کھوبا جدید اورقابل تجدید توانائی کی وزارت میں سکریٹری جناب اندوشیکھرچترویدی جیسی شخصیات نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی ۔

بھارتی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو کے چیئرمین ) اور  خلائی محکمہ کے سکریٹری  ڈاکٹرکے سیون ،انڈین نیشنل  اسپیس پروموشن اور اتھارائزیشن سینٹرکے چیئرمین  ڈاکٹرپون گوئنکا اوراسرو میں سائنسی سکریٹری  جناب امہیشورن آرنے خلائی شعبے کے اجلاس سے خطاب کیا۔

شہری اوردیہی ترقی کا ہفتہ 31اکتوبر سے شروع ہوا جس میں  ہاوسنگ اور شہری امورکی وزارت کے سینیئر افسران  ، جوائنٹ سکریٹری اورمشن ڈائرکٹرجناب کنال کمار ، اوایس ڈی (شہری ٹرانسپورٹ ) جناب جے دیپ  اور اقتصادی مشیر( ہاوسنگ )جناب دنیش کپیلا نے شرکت کی۔

اکتوبر کے مہینے میں انڈین پویلین میں دسہرہ اورنوراتری تقریبات کے دوران ثقافتی سرگرمیوں کی گہماگہمی رہی ۔ ان تقریبات کے دوران  لاکھوں زائرین اورشخصیات کے لئے  فوک رقص ،قصہ گو اورموسیقی کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔ انڈین پویلین میں جاری تقریبات کے دوران رنگا رنگ تنصیبات،  ایل ای ڈی کی شکل میں روشنی، پٹاخوں کی ورچوئل طریقے سے نمائش اور بھارت  اوردوبئی سے سلیم سلیمان ، دھرو اورروح بینڈ جیسے بڑے فنکاروں نے اپنے پرفارمنس  سے سامعین کو محظوظ کیا۔

ایکسپو2020دوبئی میں ان  رنگارنگ تقریبات اور مختلف پروگراموں  کی بدولت  انڈین پویلین میں سب سے زیادہ زائرین نے شرکت کی۔اکتوبر مہینے میں سیکڑوں زائرین نے  بڑے جوش وخروش کے ساتھ ان پروگراموں اورتقریبات سے لطف اٹھایا۔

ایکسپو2020میں دوبئی میں انڈین پویلین کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی یہاں وزٹ کریں ۔

Website - https://www.indiaexpo2020.com/

Facebook - https://www.facebook.com/indiaatexpo2020/

Instagram - https://www.instagram.com/indiaatexpo2020/

Twitter - https://twitter.com/IndiaExpo2020?s=09

LinkedIn https://www.linkedin.com/company/india-expo-2020/?viewAsMember=true

YouTube - https://www.youtube.com/channel/UC6uOcYsc4g_JWMfS_Dz4Fhg/featured

Koo - https://www.kooapp.com/profile/IndiaExpo2020

To know more about Expo 2020 Dubai, please visit - https://www.expo2020dubai.com/en

****************

 

ش ح۔ع ح  ۔ ع آ 

U. NO. 12549


(Release ID: 1769523) Visitor Counter : 218