پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
دیوالی کے موقع پرحکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میںتخفیف کا اعلان کیا
پٹرول اور ڈیژل پر کل سے ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 05 روپئے اور 10 روپئے کی تخفیف ہو جائے گی
پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں یکساں طور پر کمی آئے گی
پٹرول کے مقابلے ڈیژل پر ایکسائز ڈیوٹی میں دوگنا تخفیف ہوگی اور یہ آنے والے ربیع سیزن کے دوران کسانوں کے لئے بہت سودمند ثابت ہوگا
ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صارفین کو راحت دینے کے لئے پٹرول اور ڈیژل پر یکساں طور پر ویٹ میں کمی لائیں
Posted On:
03 NOV 2021 8:30PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے کل سے پٹرول اور ڈیژل پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 05 اور 10 روپئے کی تخفیف کا غیرمعمولی فیصلہ کیا ہے۔ چنانچہ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں یکساں طور پر کمی آئے گی۔
ڈیژل پر ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف پٹرول کے مقابلے دوگنا ہوگی۔ ہندوستانی کسانوں نے اپنی سخت محنت سے لاک ڈاؤن مرحلے کے دوران معاشی نمو کی رفتار کو برقرار رکھا اور ڈیژل پر ایکسائز میں بڑی تخفیف سے آنے والے ربیع سیزن کے دوران کسانوں کو زبردست راحت پہنچے گی۔
حالیہ مہینوں میں عالمی سطح پر کچے تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں حالیہ ہفتوں کے دوران پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دنیا نے توانائی کی تمام شکلوں میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا ہے۔ حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کی ہے کہ ملک میں توانائی کی کسی طرح کی کوئی کمی نہ ہو اور پٹرول اور ڈیژل جیسی اشیا کی فراہمی ہماری ضرورتوں کے عین مطابق جاری رہے۔
ہندوستان کی بلند عزائم رکھنے والی آبادیکی کاروباری صلاحیتوں کے سبب کووڈ-19 کے بعد ہندوستانی معیشت میں زبردست بہتری آئی ہےاور سست رفتاری کا رجحان کم ہوا ہے۔ معیشت کے تمام شعبوں میں خواہ وہ مصنوعات کی تیاری کے شعبے ہو یا زراعت کا شعبہ ہو، ان میں زبردست معاشی سرگرمیاں دیکھی جارہی ہیں۔
معیشت کو مزید مہمیز کرنے کے لئے حکومت ہند نے ڈیژل اور پٹرول کی ایکسائز ڈیوٹی میں غیرمعمولی تخفیف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پٹرول اور ڈیژل پر ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف سے صارفیت میں اضافہ ہوگا، اور اس سے افراط زر میں کمی آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ غریب اور متوسط درجے کے لوگوں کو بڑی مدد ملے گی۔ آج کے اس فیصلے سے امکان ہے کہ معاشی رفتار کو مکمل طور پر مزید مضبوطی ملے گی۔
ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ صارفین کو راحت دینے کے لئے وہ پٹرول اور ڈیژل پر یکساں طور پر ویٹ میں تخفیف کریں۔
************
ش ح۔ج ق ۔ م ص
(U: 12530)
(Release ID: 1769438)
Visitor Counter : 163