صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ نے دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی
Posted On:
03 NOV 2021 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،3نومبر،2021
صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے ملک کے عوام کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
صدرجمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا،’’دیوالی کے موقع پر ،میں ملک کے سبھی عوام اور غیر ملکوں میں بسے سبھی ہندوستانیوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘
دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی اور اندھیرے پر روشنی کی جیت کا تہوار ہے۔ بھارت میں یہ تہوار مختلف طبقوں کے درمیان مختلف عقائد کی پیروی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے اور دیوالی کا یہ خوشی بھرا موقع آپسی محبت ،بھائی چارے اور دوستی کا پیغام دیتا ہے۔ حقیقت میں ،یہ تہوار ہماری خوشحالی اور خوشیوں کو ، مال و دولت کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
آئیے ،ہم سب مل کر ،اس مقبول تہوار کو صاف ستھرا اور محفوظ طریقے سے منائیں اور ماحول کی حفاظت میں تعاون دینے کا عزم کریں۔
<><><><><>
ش ح-ا م-ج
U.No. : 12514
(Release ID: 1769260)
Visitor Counter : 201