ریلوے کی وزارت
شمال مشرق میں ریل بجلی کاری کا بڑے پیمانہ پر فروغ
سی آر ایس سے ،گوہاٹی ریلوے اسٹیشن سے آنے اور جانے کے لئے اے سی بجلی کاری شروع کرنے کی اتھارٹی حاصل ہوئی
Posted On:
03 NOV 2021 1:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی :03 ؍نومبر2021:
ایک تاریخی حصولیابی میں گوہاٹی ریلوے اسٹیشن سے آنے اور جانے کے لئے اے سی بجلی کاری شروع کرنے کےمقصد سے سی آر ایس آتھرائزیشن حاصل ہوا۔ گوہاٹی شمال مشرق کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ریلوے اسٹیشن ہے جو آسام کی راجدھانی میں واقع ہے۔ لہذا شمال مشرق کا سب سے بڑا شہر اب اندرونی طور پر سبھی میٹرو اور دیگر بڑے شہروں سے 25 کے وی اے سی ٹریکشن سےواقعاتاً مربوط کردیا گیا ہے۔
شمال مشرقی فرنٹیئر ریلوے (این ایف آر ) نے کٹیہار سے گوہاٹی تک کل 649 آر کے ایم / 1294 ٹی کے ایم کی بجلی کاری کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس طرح کل ایچ ڈی این (649 آر کے ایم) راستوں کو بجلی کاری کے ساتھ این ایف آر میں شامل کرلیا گیا ہے۔
قابل غور ہے کہ شمال مشرق فرنٹیئر ریلوے نے کامکھیا اسٹیشن سے بجلی سے چلنے والی ریل گاڑیوں کی شروعات کردی ہے۔ یہ شروعات برہم پوتر میل کے پہنچنے اور رخصت ہونے کے ساتھ ہوگئی ہے۔ برہم پوتر میل میں پچھلے سال 22 اکتوبر سے ، اے سی ٹریکشن کے ساتھ آمدورفت کرتی ہے۔
گوہاٹی اسٹیشن کی بجلی کاری کا کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی ، شمال مشرق کی راجدھانی ایکسپریس اور تیجس راجدھانی ایکسپریس جیسی باوقار ریل گاڑیاں اب گوہاٹی سے قومی راجدھانی تک الیکٹرک پٹری پر چلائی جاسکتی ہیں۔ یہ گاڑیاں ممبئی ، چنئی اور کلکتہ جیسے دیگر شہروں کے لئے بھی چلائی جاسکتی ہیں جس میں پٹری بدلنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ بجلی کاری کے اس کام سے ایچ ایس ڈی تیل پر خرچ ہونے والے ہمارے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی اور اس سے ماحول کے لئے اور زیادہ سازگار ٹرانسپورٹیشن فراہم ہوگا نیز کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ تیز رفتار اور زیادہ سامان لانے والی مسافر ریل گاڑیاں بھی چلائی جاسکتی ہیں۔
************
ش ح۔ ا س ۔ م ص
(U: 12509)
(Release ID: 1769202)
Visitor Counter : 215