اسٹیل کی وزارت

این ایم ڈی سی اکتوبر کے مہینے کی ابھی تک کی بہترین کارکردگی

Posted On: 03 NOV 2021 1:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی :03 ؍نومبر2021:

اسٹیل کی وزارت کے تحت معدنیات کے فروغ سے متعلق قومی کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایم ڈی سی ) اکتوبر کے مہینے میں 3.33 میٹرک ٹن خام لوہے کی پیداوار کرکے اور3.58 میٹرک ٹن فروخت کرکے،  پہلے سے بھی زیادہ بہتر کارکردگی انجام دے رہی ہے۔ کانکنی سے متعلق اس بڑی کمپنی میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک  پیداوار میں 37 فیصد ترقی کی ہے جو اکتوبر کے کسی بھی مہینے میں ابھی تک کی سب سے زیادہ پیداوار ہے اور جو گھریلو مانگ کے سبب  سی پی ایل وائی پر خام لوہے کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ہے۔

مالی سال 2022 کے شروع کے سات مہینوں میں مجموعی پیداوار اور فروخت  کے اعدادوشمار اکتوبر 2022 تک 21.04 میٹرک ٹن  اور 22.08 میٹرک ٹن  بالترتیب تھے جو اکتوبر کے کسی بھی مہینے میں اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ کمپنی نے پیداوار میں 43 فیصد اضافہ کیا ہے جس میں اس اکتوبر میں ڈونیملائی سے 0.5 میٹرک ٹن کی پیداوار شامل ہے اور پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران  کی گئی 43 فیصد فروخت بھی شامل ہے۔

(ملین ٹن میں)

 

 

اکتوبر
2020

اکتوبر 2021

زیادہ فیصد

اکتوبر  2020 تک

اکتوبر  2020 تک

زیادہ فیصد

پیداوار

2.43

3.33

37%

14.66

21.04

43%

فروخت

2.52

3.58

42%

15.43

22.08

43%

 

 

 

 

 

 

 

ایک اور زبردست کارکردگی انجام دینے پر این ایم ڈی سی کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے این ایم ڈی سی کے ، سی ایم ڈی جناب سمت دیب نے کہا ،‘‘ چونکہ بھارت خام لوہے کی پیداوار کا سب سے بڑا ملک ہے لہذا این ایم ڈی سی کی کارکردگی ، کانکنی اور مصنوعات سازی کے شعبے کےمارکٹ کے جاری مثبت رجحان کی عکاس ہے۔ ہمارے پاس کئی وجوہات ہیں کہ ہم اکتوبر کے تہواروں والے مہینے کا جشن منائیں۔ میں ٹیم کو ایک اور شاندار مہینے کے سلسلے میں مبارکباد دوں گا  اور  این ایم ڈی سی کنبے کی طرف سے تہوار کی خوشیوں پر نیک خواہشات پیش کرنا چاہوں گا’’۔

 

 

 

************

ش ح۔ ا س ۔ م  ص

 (U: 12507)

 



(Release ID: 1769188) Visitor Counter : 117