امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں قومی سطح پر ’آیوشمان سی اے پی ایف‘ اسکیم صحت کارڈس کا آغاز کیا


مرکزی وزیر داخلہ نے این ایس جی کے ایک اہلکار کو ’آیوشمان کارڈ‘ دے کر اس اسکیم کا آغاز کیا؛ انہوں نے این ایس جی کے اہلکاروں میں تقسیم کرنے کی غرض سے این ایس جی کے ڈائرکٹر جنرل کو بھی ’آیوشمان سی اے پی ایف‘ اسکیم صحت کارڈس سونپے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ ملک کی سکیورٹی فورسز کے مفادات کو اولین اہمیت دی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کی غرض سے بہت سے اقدامات کئے ہیں

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی اے پی ایف کو کسی بھی قسم کی پریشانی کے بغیر ملک کی سکیورٹی کی نگرانی کرنی چاہیے؛ مودی حکومت ان کنبوں کا خیال رکھے گی

آج، ’دھن ونتری پوجا ‘ کے مقدس موقع پر جو کہ صحت اور ادویات کے دیوتا کے احترام میں منایا جارہا ہے، تمام سی اے پی ایف میں صحت کارڈس کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ نے 23 جنوری 2021 کو آسام میں آزمائشی بنیاد پر ’آیوشمان سی اے پی ایف‘ اسکیم کا آغاز کیا تھا تاکہ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے تمام اہلکاروں اور ان کے لواحقین کو حفظان صحت سے متعلق خدمات فراہم کی جاسکیں

آج کے بعد سے پورے سی اے پی ایف میں صحت کارڈس کی تقسیم کا کام کیا جائے گا اور وزارت داخلہ ایم ایچ اے کی ویب سائٹ پر یومیہ بنیاد پر تقسیم شدہ کارڈس کی تعداد کو نمایاں کیا جائے گا

تقریباً 35 لاکھ کارڈس کی تقسیم کا عمل دسمبر 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا

سی اے پی ایف اہلکار اور ان کے اہل خانہ اب آیوشمان بھارت پی ایم جے یا سی جی ایس ایس کے تحت پینل میں شامل تمام اسپتالوں میں نقد رقم کی ادائیگی کے بغیر حفظان صحت سے متعلق تمام قسم کی سہولتوں سے مستفید ہوسکتے ہیں

سی اے پی ایف مستفدین کو بلا رکاوٹ اور خوش اسلوبی کے ساتھ طبی خدمات فراہم کرنے کی خاطر وزارت داخلہ نے ایک مخصوص ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 14588 کے ساتھ ساتھ شکایات کے ازالہ سے متعلق ایک آن لائن نظام اور دھوکہ دہی اور زیادتیوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق نظام کے ساتھ ساتھ موزوں نظام تشکیل دیئے ہیں

Posted On: 02 NOV 2021 8:39PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں قومی سطح پر ’آیوشمان سی اے پی ایف‘ اسکیم صحت کارڈس کا آغاز کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے این ایس جی کے ایک اہلکار کو ’آیوشمان کارڈ‘ دے کر اس اسکیم کا آغاز کیا؛ انہوں نے این ایس جی کے اہلکاروں میں تقسیم کرنے کی غرض سے این ایس جی کے ڈائرکٹر جنرل کو بھی ’آیوشمان سی اے پی ایف‘ اسکیم صحت کارڈس سونپے۔ آج، ’دھن ونتری پوجا ‘ کے مقدس تہوار کے موقع پر جو کہ صحت اور ادویات کے دیوتا کے احترام میں منایا جارہا ہے، تمام سی اے پی ایف میں صحت کارڈس کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ آج کے بعد سے  پورے سی اے پی ایف میں صحت کارڈس کی تقسیم کا کام کیا جائے گا اور وزارت داخلہ ایم ایچ اے کی ویب سائٹ پر یومیہ بنیاد پر تقسیم شدہ کارڈس کی تعداد کو نمایاں کیا جائے گا۔ تقریباً 35 لاکھ کارڈس کی تقسیم کا عمل دسمبر 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

 

مرکزی وزیر داخلہ نے 23 جنوری 2021 کو آسام میں آزمائشی بنیاد پر ’آیوشمان سی اے پی ایف‘ اسکیم کا آغاز کیا تھا تاکہ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے تمام اہلکاروں اور ان کے لواحقین کو حفظان صحت سے متعلق خدمات فراہم کی جاسکیں۔ یہ اسکیم داخلہ امور کی وزارت (ایم ایچ اے) اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) کی ایک مشترکہ پہل ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ ملک کی سکیورٹی فورسز کے مفادات کو اولین اہمیت دی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کی غرض سے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی اے پی ایف کو کسی بھی قسم کی پریشانی کے بغیر ملک کی سکیورٹی کی نگرانی کرنی چاہیے؛ مودی حکومت ان کنبوں کا خیال رکھے گی۔

یہ اسکیم وزارت داخلہ کے تحت سات مرکزی مسلح پولیس فورسز کے تمام موجودہ اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو اس کے داےرے میں شامل کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ ان فورسز کے نام ہیں- آسام رائفلز (اے آر)، سرحدی سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، مرکزی صنعتی سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بھارت۔ تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی)، نیشنل سیکوورٹی گارڈ (این ایس جی) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی)۔

سی اے پی ایف اہلکار اور ان کے اہل خانہ اب آیوشمان بھارت پی ایم جے یا سی جی ایس ایس کے تحت پینل میں شامل تمام اسپتالوں میں نقد رقم کی ادائیگی کے بغیر  حفظان صحت سے متعلق تمام قسم کی سہولتوں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ کل ہند پیمانے پر  اس اسکیم کے آغاز کے ایک حصے کے طور پر مختلف سی اے پی ایفز کے  35 لاکھ سے زیادہ مستفدین کو  صحت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے، جن میں موجودہ فورس کے اہلکار  اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

آج تک کے مستفدین کی فورس وار تعداد درج ذیل ہے:

 

سی اے پی ایف کا نام

مستفدین کی تعداد

نیشنل سکیورٹی گارڈز

32,972

آسام رائفلز

2,35,132

بھارت۔ تبت سرحدی پولیس

3,33,243

سشستر سیما بل

2,54,573

مرکزی صنعتی سکیورٹی فورس

4,66,927

سرحدی حفاظتی فورس

10,48,928

مرکزی  ریزرو پولیس فورس

11,86,998

میزان

35,58,773

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر  یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ  دسمبر 2021 تک  سی اے پی ایف مستفدین کو  7.5 لاکھ صحت کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔البتہ صحت کارڈز تیار کرنے کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے اور اب تمام 35 لاکھ کارڈز فورس کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو  دسمبر 2021 تک  تقسیم کردیئے جائیں گے۔سی اے پی ایف مستفدین کو بلا رکاوٹ اور خوش اسلوبی کے ساتھ طبی خدمات فراہم کرنے کی خاطر وزارت داخلہ نے ایک مخصوص ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 14588 کے ساتھ ساتھ شکایات کے ازالہ سے متعلق ایک آن لائن نظام اور دھوکہ دہی اور زیادتیوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق نظام  کے ساتھ ساتھ موزوں نظام تشکیل دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ع م ۔ن ا۔

U- 12500

                          



(Release ID: 1769185) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam