نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کے قومی ایوارڈز 2021 کا اعلان کیا گیا


صدر جمہوریہ ہند 13 نومبر 2021 کو ایوارڈز عطا کریں گے

Posted On: 02 NOV 2021 9:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی :02 ؍نومبر2021:

 

اہم نکات

  • میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2021 ، کھیل سے متعلق 12 شخصیتوں کو دیئے جائیں گے
  • کھیل سے متعلق 35 شخصیتوں کو 2021 کے کھیلوں  میں غیرمعمولی کارکردگی پر ارجن ایوارڈز دیئے جائیں گے

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے آج کھیلوں کے قومی ایوارڈ ز2021 کا اعلان کردیا ہے ۔ان شخصیتوں کو صدر جمہوریہ ہند ، 13 نومبر 2021 (ہفتہ ) دوپہر 4 بجکر 30 منٹ پر  راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ایوارڈز عطا کریں گے۔ کھیلوں کے قومی ایوارڈ، کھیلوں میں مہارت کو تسلیم کرنے اور ان کا صلہ  دینے کے لئے ہر سال دیئے جاتے ہیں۔

میجر دھیان چند کھیل رتنا ایوارڈ ،کسی کھیل شخصیت کے طرف سے کھیلوں کے میدان میں پچھلے چار سال کے عرصے کے دوران قابل دید اورسب سے زیادہ غیرمعمولی کارکردگی پردیا جاتا ہے۔

ارجن ایوارڈ،  کھیل کود میں غیرمعمولی کارکردگی پر کوچز کودیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ لگاتار غیرمعمولی  اور قابل تحسین کارکردگی پیش کرنے اور بین الاقوامی مقابلوں میں کھلاڑیوں کو ماہر بنانے پر دیا جاتا ہے ۔

دھیان چند ایوارڈ،کھیل کود میں زندگی بھر کی خدمات کے صلہ میں ان کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعہ کھیلوں میں تعاون دیا ہے اور اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے کھیل مقابلوں کو فروغ دینے میں لگاتار تعاون دیا ہے۔

راشٹریہ کھیل پروتساہن پُرسکار  (پرائیویٹ اور سرکاری شعبے دونوں  کی ) ان کمپنیوں،کھیلوں کے کنٹرول بورڈز، کھیل سے متعلق اداروں سمیت غیرسرکاری تنظیموں کو ریاست اور قومی سطح پر  دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیلوں کو فروغ دینے اور ان کی ترقی کے میدان میں خاطرخواہ رول ادا کیا ہو۔

بین یونیورسٹی ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر عمدہ  کارکردگی پیش کرنے والی  یونیورسٹی کو  مولانا ابولکلام آزاد(ایم اے کے اے) ، ٹرافی دی جاتی ہے۔ اس سال ان ایوارڈز کے لئے بڑے پیمانے پر نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں جن پر جسٹس (ریٹائرڈ ) مکندکم شرما  (سپریم کورٹ کے سابق جج) کی قیادت والی منتخبہ کمیٹی کی طرف سے غوروخوص کیا گیا ۔ یہ کمیٹی ارکان کے طور پر  ممتاز کھلاڑیوں ، کھیلوں، صحافت ، اور کھیل انتظامیہ  سے تعلق رکھنے والی تجربہ کار  شخصیتوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر  اور نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد حکومت نے مندرجہ ذیل کھلاڑیوں ،کوچز اور کمپنیوں و تنظیموں کو ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

میجر دھیان چند کھیل رتنا ایوارڈ 2021

 

نمبر شمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کا نام

1.

نیرج چوپڑا

ایتھلیٹکس

2.

روی کمار

کشتی

3.

لولینابورگوہین

باکسنگ

4.

شری جیش پی . آر

ہاکی

5.

اونی لیکھاڑا

پیرا شوٹنگ

6.

سمت انتل

پیرا ایتھلیٹک

7.

پرمود بھگت

پیرا بیڈمنٹن

8.

کرشنا ناگر

پیرا بیڈمنٹن

9.

منیش نروال

پیرا شوٹنگ

10.

میتالی راج

کرکٹ

11.

سنیل چھیتری

فٹ بال

12.

منپریت سنگھ

ہاکی

 

 (ii)  کھیل کود 2021  کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ارجن ایوارڈز

نمبر شمار

کھلاڑیوں کے نام

کھیل کا نام

  1.  

ارپندر سنگھ

ایتھلیٹکس

  1.  

سمرنجیت کور

باکسنگ

  1.  

شکھر دھون

کرکٹ

  1.  

ھوانی دیوی  چادالاواڈا  انندا سندر رمن

فینسنگ

  1.  

مونیکا

ہاکی

  1.  

وندنا کٹاریہ

ہاکی

  1.  

سندیپ نروال

کبڈی

  1.  

ہمانی اتم پرب

مالاکھمب

  1.  

ابھیشیک ورما

شوٹنگ

  1.  

انکیتا  رینا

ٹینس

  1.  

دیپک پونیا

ریسلنگ

  1.  

دلپریت سنگھ

ہاکی

  1.  

ہرمن پریت سنگھ

ہاکی

  1.  

رپندر پال سنگھ

ہاکی

  1.  

سریندر کمار

ہاکی

  1.  

امت روہی داس

ہاکی

  1.  

بریندر  لاکڑا

ہاکی

  1.  

سمت

ہاکی

  1.  

نیلکانت شرما

ہاکی

  1.  

ہردیپ سنگھ

ہاکی

  1.  

وویک ساگر پرساد

ہاکی

  1.  

گرجنت سنگھ

ہاکی

  1.  

مندیپ سنگھ

ہاکی

  1.  

شمشیر سنگھ

ہاکی

  1.  

للت کمار اپادھیائے

ہاکی

  1.  

ورون کمار

ہاکی

  1.  

سمرنجیت سنگھ

ہاکی

  1.  

یوگیش کتھونیا

پیرا ایتھلیٹکس

  1.  

نشاد  کمار

پیرا ایتھلیٹکس

  1.  

پروین کمار

پیرا ایتھلیٹکس

  1.  

سہاش یتی راج

پیرا بیڈمنٹن

  1.  

سنگھ راج  ادھانا

پیرا شوٹنگ

  1.  

بھاونا پٹیل

پیرا ٹیبل ٹینس

  1.  

ہرویندر سنگھ

پیرا ارچری

  1.  

شرد کمار

پیرا ایتھلیٹکس

(iii)  کھیل کود 2021  مقابلوں میں غیرمعمولی کوچز کو دروناچاریہ ایوارڈ

  1. زندگی بھر کی خدمات کے صلہ کے زمرے میں :

نمبر شمار

کوچ کا  نام

کھیل کا نام

  1.  

ٹی پی آؤسیف

ایتھلیٹکس

  1.  

سرکار تلوار

کرکٹ

  1.  

سرپال سنگھ

ہاکی

  1.  

آشان کمار

کبڈی

  1.  

تپن کمار پانی گڑھی

سوئمنگ

 

  1. لگاتار زمرہ

 

نمبر شمار

کوچ کا نام

کھیلوں کے نام

  1.  

رادھا کرشنن نائر پی

ایتھلیٹکس

  1.  

ساندھیا  گرنگ

مکہ بازی

  1.  

پریتم سیوچ

ہاکی

  1.  

جے پرکاش نوٹیال

پیرا  شوٹنگ

  1.  

سبرامنین رمن

ٹیبل ٹینس

(iv) دھیان چند ایوارڈ،  کھیل کود 2021  مقابلوں میں زندگی بھر کی حصولیابی کے صلہ میں

 

نمبر شمار

نام

کھیلوں کے نام

  1.  

لیکھا کے سی

مکہ بازی

  1.  

ابھیجیت  کنتے

شطرنج

  1.  

دیوندر سنگھ  گرچھا

ہاکی

  1.  

وکاس کمار

کبڈی

  1.  

سجن  سنگھ

ریسلنگ

(vi) راشٹریہ کھیل پروتساہن پُرسکار  2021

 

نمبر شمار

زمرہ

راشٹریہ کھیل پروتساہن پُرسکار 2021 کے لئے  سفارش شدہ ادارہ کا نام

1.

ابھرتے ہوئے اور نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور ان کی پرورش

مانو رچنا ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن

2.

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعہ کھیلوں کی حوصلہ افزائی

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ

(vii) مولانا ابولکلام آزاد   ( ایم اے کے اے ) ٹرافی 2021 :

پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ

************

 

 

ش ح۔ ا س  ۔ م  ص

(U: 12498)

 


(Release ID: 1769160) Visitor Counter : 320