صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 پر تازہ ترین جانکاری
Posted On:
03 NOV 2021 9:08AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک107.29 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 11903نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
شفایابی کی شرح فی الحال98.22 فیصد ہے جو مارچ 2020 سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14159 مریض رو بہ صحت ہوئے ہیں،جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 33697740 ہوگئی ہے۔
زیر علاج مریض مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح0.44 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہیں۔
سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد151209ہے، گذشتہ 252 دنوں میں یہ سب سے کم تعداد ہے۔
ٹیسٹ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (1.11 فیصد) ہے، جو پچھلے30 دنوں سے 2 فیصد کم ہے۔
ٹیسٹ کے بعدمتاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.18فیصد)ہے جو گذشتہ 40دنوں سے 2 فیصد سےکم ہے۔
مجموعی طور پر اب تک61.12 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
************
ش ح ۔ س ک ۔ ن ا
U. No.12489
(Release ID: 1769114)
Visitor Counter : 190