کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے کھادوں کی قلت سے متعلق افواہوں کی تردید کی


تمام کاشتکاروں سے کھادوں کی جمع خوری نہ کرنے کی اپیل کی

کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا وعدہ کیا

Posted On: 01 NOV 2021 4:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم نومبر 2021

کیمکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے آج ملک میں کھادوں کی جمع خوری سے متعلق افواہوں کی زور دار انداز میں تردید کی۔

کھادوں کی قلت کے دعوؤں کی واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے افسران کے ساتھ ماہ نومبر کے لئے کھادوں کے پیداواری اہداف کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کیے گئےمطالبات سے زائد پیداوار ہوگی۔ یوریا کے مطالبات جہاں 41 لاکھ میٹرک ٹن ہیں، وہیں اس کی پیداوار 76 لاکھ میٹرک ٹن کے بقدر ہوگی۔ اسی طرح ڈی اے پی کے 17 لاکھ میٹرک ٹن کے بقدر متوقع مطالبات کے مقابلے میں 18 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کی پیداوار کی جائے گی۔ این پی کے کی دستیابی تقریباً 30 لاکھ میٹرک ٹن کے بقدر رہے گی جو 15 لاکھ میٹرک ٹن کے مطالبے سے کہیں زیادہ ہے۔

مرکزی وزیر نے تمام کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ کیمیاوی کھادوں کی جمع خوری نہ کریں۔ انہوں نے افواہ پھیلانے والوں پر توجہ نہ دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ کھادوں کی قلت کی افواہ پھیلاکر کھادوں کی کالابازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت ملک میں کھادوں کی پیداوار اور ان کی درآمدات کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے ، ساتھ ہی انہوں نے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی کہ کاشتکاروں کے پاس مناسب مقدار میں کھاد دستیاب رہے۔

*********

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12434



(Release ID: 1768730) Visitor Counter : 146