ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے کے لیے اکتوبر 2021 کے دوران مال کی ڈھلائی کے اعداد و شمار آمدنی اور لوڈنگ کے معاملے میں اعلیٰ رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں


اکتوبر 2021 میں، ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 117.34 ملین ٹن تھی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے لیے لوڈنگ (109.01 ملین ٹن) کے مقابلے 7.63 فیصد زیادہ ہے

اس مدت کے دوران، ہندوستانی ریلوے نے مال کی ڈھلائی سے 12311.46 کروڑ روپے کی کمائی کی جو پچھلے سال کی کمائی (10416.60 کروڑ روپے) کے مقابلے 18.19 فیصد زیادہ ہے

Posted On: 01 NOV 2021 2:55PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے کے لیے اکتوبر 2021 کے دوران مال کی ڈھلائی کے اعداد و شمار آمدنی اور لوڈنگ کے معاملے میں اعلیٰ رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مشن موڈ پر، اکتوبر 2021 کے لیے ہندوستانی ریلوے کی مال کی لوڈنگ پچھلے سال کی لوڈنگ اور اسی مدت کے لیے آمدنی کی حد کو پار کر گئی۔ ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 117.34 ملین ٹن رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کی لوڈنگ (109.01 ملین ٹن) کے مقابلے 7.63 فیصد ہے۔ اس مدت میں، ہندوستانی ریلوے نے مال کی ڈھلائی سے 12311.46 کروڑ روپے کی کمائی کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کی آمدنی (10416.60 کروڑ روپے) کے مقابلے 18.19 فیصد زیادہ ہے۔

اکتوبر 2021 کے دوران، ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 117.34 ملین ٹن تھی جس میں 54.65 ملین ٹن کوئلہ، 12.80 ملین ٹن خام لوہا، 6.30 ملین ٹن غذائی اجناس، 4.18 ملین ٹن کھاد، 3.97 ملین ٹن خوردنی تیل اور 7.37 ملین ٹن سیمنٹ (کلنکر کو چھوڑ کر) شامل ہیں۔

یہ بات غور کرنے والی ہے کہ ریلوے مالی کی ڈھلائی کو بے حد دلکش بنانے کے لیے ہندوستانی ریلوے میں کئی طرح کی رعایتیں/ چھوٹ بھی دی جا رہی ہیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12424


(Release ID: 1768656) Visitor Counter : 153