وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

سی ڈی ایس جنرل  بپن راوت نے سردار پٹیل میموریئل لیکچر 2021 پیش کیا  

Posted On: 01 NOV 2021 11:02AM by PIB Delhi

        

31 اکتوبر 2021 کو سردار ولّبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کے ،موقع پر  پرسار بھارتی کے تقریبات کے حصے کے طور پر ہندوستان کے دفاعی  عملے کے  پہلے سربراہ ، پی وی ایس ایم یو وائی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، جنرل بپن راوت نے  آل انڈیا ریڈیو کی   ممتاز سردار پٹیل میموریئل لیکچر کو پیش کیا  جہاں انہوں نے ملک کی تعمیر میں بھارتی مصلح افواج کے کردار کو اجاگر کیا۔

ہندوستان کی عظیم تاریخ اور  موریہ سلطنت کے  زیر سایہ چھوٹی سلطنتوں سے جڑی  وفاقیت کے طور پر بھارت کی  ابتدائی  ادوار کی دریافت   کو یاد کرتے ہوئے   جنرل بپن راوت نے اس بات کا ذکر کیا کہ  ہمارا ملک متعدد ثقافتوں کا  دل چسپ اور پیچیدہ امالگم ہے ۔ یہاں متعدد طبقات   اور ذیلی طبقات   اور 68 سماجی اقتصادی ذیلی خطوں کے ساتھ  22 شیڈول  زبانیں ، 200 سے زیادہ  مقامی زبان بولنے والے ، ایک درجن نسلی گروپوں اور  7 مذہبی برادریاں ہیں ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک بھارتی قوم کے لئے  سردار پٹیل کے  تصور کا کردار  تنوع  میں اتحاد ، عزم مصمم اور ایک طاقت کے طور پر ابھرنے  کا عزم ، کسی بھی چیلنج سے ابھرنے کی صلاحیت اور اندرونی طاقت پر مبنی ہے ۔

سردار پٹیل کے مشن اور ایک خود مختار بھارت میں 565 شاہی ریاستوں کو ملانے کی  ستائش کرتے ہوئے  جنرل راوت نے کہا کہ  ملک کی تعمیر کے ستون  کو سلامتی ، انصاف ، اقتصادی ترقی  اور جمہوری نظام کے طور   پر  اندازہ  کیاجا سکتا ہے اور شاہی ریاستوں کو  اتفاق  رائے سے ملانے میں سردار پٹیل کی بے انتہا کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے  ۔ جبکہ چانکیہ کے زمانے سے رائج  حکمت عملی کو  سمجھداری سے  استعمال کیا گیا ہے  ۔

جنرل راوت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی  کہ بھگوت گیتا کے مطابق جس میں کہا گیا ہے کہ  ‘‘ اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے  ، آپ کو دستبردار نہیں ہونا چاہیئے ’’۔ انڈین ملٹری  اکیڈمی کے تمام کیڈٹس اپنی تربیت سے اختتام سے قبل وفاداری کا عہد لیتے ہیں ۔ جس میں اس بات پر زور دیا جاتا ہے  کہ  ملک کی حفاظت ، عزّت  اور فلاح و بہبود اوّل ہے ۔ اس کے بعد  لوگوں کی عزت ، فلاح و بہبود  اور آرام و سکون ہے ۔ جبکہ انفرادی طور پر  آسانی،  راحت  اور حفاظت ہمیشہ آخر میں  آتی ہے ۔

جنرل راوت نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ  آئینی طور پر منتخب حکومت کے لئے  وفاداری کے تصور کے ساتھ ساتھ  سیکولرزم ، نظم و  ضبط ، سالمیت ، وفاداری ، اسپریٹ – ڈی  کارپس  کی لازمیت  پر عمل کرتے ہوئے   بھارتی مسلح فورسیز  نے   ملک کی  سیاسی استحکام کو تعاون دیا   ہے ۔  انہوں نے  بی آر او، این سی سی  تعاون کی   تعریف کی  اور بتایا کہ  قدرتی آفات کے دوران مسلح افواج ہی  راحتی امداد پہنچاتی ہے  ۔ ملک کی خدمت میں ان کے عزم کی  شاندار مثالیں ہیں ۔

جنرل راوت نے مزید کہا کہ کنٹونمینٹ کے ذریعہ دور دراز علاقوں میں   مسلح افواج کی تعیناتی  اور پہنچ سے باہر علاقوں میں ملٹری اسٹیشن  سےمختلف پروجیکٹوں کے ذریعہ   مقامی معیشت کو فروغ حاصل ہواہے ۔  50 کی دہائی کے وسط سے آج کی تاریخ  تک اقوام متحدہ امن مشن کے لئے بھارتی مسلح فورسیز  کا تعاون  اور موجودہ دنیا میں بھارت کی طرف سے پیش کی جارہی دفاعی تعاون  ایک اہم سفارتی کوشش کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

دفاعی عملہ کے سربراہ جنرل بپن راوت نے  سردار پٹیل میموریئل  لیکچر 2021 کا اختتام  یہ کہتے ہوئے  کی کہ تنوع میں بھارت  کا اتحاد قربانی، وفاداری اور بھارتی مسلح افواج کے نظم و  ضبط  کی خوبیوں کی وجہ سے برقرار رہے گا  ۔

1955 کے بعد سے ہی  سردار پٹیل میموریئل لیکچر  پیش کیا جا تاہے جو  ایک سالانہ فیچرس ہے   اور یہ ہندوستان کے مرد آہن کے طور پر مشہور  سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں آل انڈیا ریڈیو کی ماتحتی  میں عمل میں لایا  جاتا ہے ۔ سردار پٹیل  ایک ایسی شخصیت ہے جنہوں نے ٹکڑوں میں بٹے ہوئے ریاستوں کو ایک ساتھ  ضم کیا اور  وہ ہندوستان کی آزادی کی  تحریک کے اٹوٹ حصہ بھی رہے  ہیں  ۔ اس کے علاوہ  سردار پٹیل  ہندوستان کے پہلے اطلات و نشریات کے پہلے وزیر بھی رہے ہیں ۔

اس سے قبل ماضی میں ڈاکٹر سی راجا گوپالاچاری ، ڈاکٹر ذاکر حسین ، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، ڈاکٹر کرن سنگھ ، ڈاکٹر کے کستوری رنگن  ، جناب اجیت  ڈوبھال ، ڈاکٹر ایس جے شنکر جیسی شخصیات نے یہ سالانہ  لیکچر دے کر کے  اس پوڈیم کو زینت بخشی ہے ۔

جنرل بپن راوت کی طرف سے  پیش کیا گیا سردار پٹیل میموریئل  لیکچر 2021 31 اکتوبر 2021 کو  رات 9 بج کر  30 منٹ پر آل انڈیا ریڈیو نیٹ ور ک پر نشر کیا گیا  ۔ اسی دن رات 10 بجے ڈی ڈی نیشنل پر اس ویژوئل ورژن کو نشر کیا گیا۔ یہ لیکچر آل انڈیا ریڈیو کے یو ٹیوب چینل   ‘akashvaniair’ پر اب دستیاب ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح۔ع ح۔ ر ب )

U-12409


(Release ID: 1768469)