بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے مسابقتی کمیشن نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ نکالے گئے ٹینڈر میں بڈ رِگّنگ اور اجارہ داری کی مرتکب فرموں کے خلاف ضبطی اور دستبرداری کا حکم صادر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 NOV 2021 10:51AM by PIB Delhi

 

بھارت کے مسابقتی کمیشن  (سی سی آئی ) نے  29 اکتوبر 2021  کو اُن  6  فرموں کے خلاف حتمی حکم نامہ صادر کیا ، جو مسابقتی  قانون  2002  کی دفعہ 3 (ایک ) جسے دفعہ  3  ( 3) (ڈی ) کے ساتھ  پڑھا جائے ، کے  التزامات  کی خلاف ورزی کی  مرتکب پائی  گئی ہیں ،جوکہ مسابقت  - مخالف  معاہدوں   کو ممنوع  قراردیتی ہیں۔

سی سی آئی  نے  پایا کہ  یہ فرمیں   فوڈ کارپوریشن آف انڈیا  ( ایف سی آئی )کو لو ڈینسیٹی  پالی ایتھی لین کورس ( ایل ڈی ٹی ای ) کی سپلائی کرنے میں  اجارہ داری  کی مرتکب  ہیں۔  ان فرموں   نے یہ کام  براہ راست   یا بالواسطہ  قیمتوں کے تعین ،  ٹینڈروں کی  تفویض  ،  بولی   کے وقت  لگائی گئی قیمتوں کے بارے میں باہمی تال میل  اور  بولی کے عمل  میں  ساز باز  کے ذریعہ کیا۔ یہ کارروائی  ایف سی آئی کی جانب سے داخل کئے گئے ریفرینس  کی  بنیاد پر کی گئی ۔

اس  پس منظر میں  سی سی آئی نے ان فرموں کے خلاف ضبطی اور دستبرداری کا حکم صادر کیا ہے ، جو ایف سی آئی کے ذریعہ جاری کئے گئے مذکورہ  ٹینڈر کے تعلق سے بڈرگنگ اور اجارہ داری کی مرتکب  پائی گئی ہیں تاہم  سی سی آئی نے ان فرموں  پر کوئی  مالی جرمانہ لگانے سے اجتناب کیا ہے کیونکہ ان  6فرموں میں سے  4  نے  کم  جرمانہ  لگانے کےلئےدرخواستیں دی تھی اور انہوں نے  اپنی حرکت  کو تسلیم کیا  اور جانچ پڑتا ل کے دوران اپنے  طریقہ کار کا اعتراف کیا اور سی سی آئی کے ساتھ مکمل تعاون  کیا۔ مزید برآں  یہ فرمیں  ایم ایس ایم ای  سے متعلق تھیں ، جن میں  اسٹاف /ٹرن اوور محدود ہوتا ہے اور  کووڈ -19  کی وبا کے سبب  پیداشدہ  موجودہ  معاشی   صورتحال نے  ایم ایس  ایم ای کے شعبے پر دباؤ  اور منفی اثر ڈالا ہے۔

یہ آرڈر  ریفرینس   نمبر 7  آف  2018 کے تناظر میں  جاری کیا گیاتھا اور حکم نامے کی ایک کاپی سی سی آئی کی ویب سائٹ

www.cci.gov.in  پر دستیاب ہے۔

*************

ش ح۔ م م ۔رم

U-12411


(ریلیز آئی ڈی: 1768428) وزیٹر کاؤنٹر : 212