نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے ’ہیلتھ انشورنس فار انڈیاز مسنگ مڈل‘ پر رپورٹ جاری کی

Posted On: 29 OCT 2021 3:38PM by PIB Delhi

 

نیتی آیوگ نے ’ہیلتھ انشورنس فار انڈیاز مسنگ مڈل‘ پر آج ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی، جو بھارت کی آبادی کے درمیان صحت بیمہ کوریج میں فرق کو سامنے لائی ہے اور جس میں مسئلہ کا حل نکالنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

رپورٹ نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانٹ اور ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راکیش سروال کی موجودگی میں جاری کی گئی۔

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے رپورٹ کے دیباچہ میں، سبھی کے لیے صحت بیمہ کوریج کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ’’صحت بیمہ کا دائرہ بڑھانے کے لیے اہم چیلنجز کو دور کرنے کی ضرورت ہوگی۔‘‘ انہوں نے آگے ذکر کیا، ’’سرکار اور پرائیویٹ سیکٹر کو اس کوشش میں ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین کو روزگار دینے والی اوسط درجے کی کمپنیوں (مسنگ مڈل) تک پہنچنے اور دلکش مصنوعات کی پیشکش کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی آسانی اور مہارت کی ضرورت ہے۔ صارفین کی بیداری اور اعتماد کو بڑھانے، معیاری پیداوار اور گاہکوں کے تحفظ کے لیے ضابطوں میں ترمیم کرنے اور آپریشنل مہارت میں بہتری کے لیے ایک ممکنہ پلیٹ فارم کی پیشکش کرنے میں حکومت کا اہم رول ہے۔‘‘

نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا، ’’یہ رپورٹ صحت کے لیے مالی تحفظ بڑھانے اور ہمہ گیر صحت کوریج کے وسیع ہدف پر مذاکرات میں پھر سے جان ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ موجودہ منظرنامہ، موجودہ کمیوں کی نشاندہی کرتی ہے اور صحت بیمہ کوریج کو بڑھانے کے لیے وسیع سفارشوں اور راستوں اور واضح کرتی ہے۔‘‘

ہمہ گیر صحت کوریج کی سمت میں ایک اہم اسکیم  آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اور ریاستی حکومت کی توسیعی اسکیمیں – آبادی کے نچلے 50 فیصد لوگوں کو اسپتال میں داخل ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر کوریج فراہم کرتی ہیں۔ تقریباً 20 فیصد آبادی کو سماجی صحت بیمہ کے ذریعے کوریج حاصل ہے اور پرائیویٹ رضاکارانہ صحت بیمہ عام طور پر اونچی آمدنی والے طبقوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ بقیہ 30 فیصد آبادی، صحت بیمہ سے محروم ہے، جسے ’’مسنگ مڈل‘‘ کہا جاتا ہے۔ مسنگ مڈل میں اعداد و شمار کو پانچ برابر حصوں میں تقسیم کرنے والی پانچ قدروں میں سے ایک کوئنٹائل شامل ہیں اور شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مسنگ مڈل کے لیے کم لاگت والے جامع صحت بیمہ پراڈکٹ تیار کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ بنیادی طور پر مسنگ مڈل طبقہ کے لیے صحت کے کم مالی تحفظ کی پالیسی پر مبنی امور کی شناخت کرتی ہے اور اس کے حل میں ممکنہ راستے کی شکل میں صحت بیمہ پر روشنی ڈالتی ہے۔ ایسا کرنے میں، رپورٹ حل اور مخصوص پیداوار پر جامع گفت و شنید کے لیے ایک ابتدائی نقطہ فراہم کرتی ہے، تاکہ مسنگ مڈل کے لیے بیمہ کوریج میں اصلاح کی جا سکے۔

رپورٹ میں جامع صنعت اور سرکاری متعلقین کی صلاح کی تجویز ہے اور صارفین کے گروہوں کے ساتھ مسائل کی باریکیوں اور ممکنہ حل میں گہرائی سے بات چیت کرنے کی تجویز ہے۔

پوری رپورٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12328

 


(Release ID: 1767660) Visitor Counter : 216