نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

سختی سے مختلف موضوعات کو علیحدہ کرنے کا عہد ختم ہوچکا ہے:نائب صدر جمہوریہ ہند


سائنس اور ٹیکنالوجی کے کورسس کے ساتھ ساتھ عمرانیت کو مساوی اہمیت دینے کی ضرورت پر زور

نائب صدر جمہوریہ نے کامرس اور معیشت کے شعبوں میں عالمی نوعیت کی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ نے نو آبادیاتی انداز فکر سے باہر نکلنے کی ضرورت پر زور دیا اور  تعلیم کو بھارتی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا

نائب صدر جمہوریہ نے اعلیٰ تعلیم میں لڑکیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے گوا کی تعریف کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ دیگر ریاستوں کو ایک تحریک دینے کے طور پر کام کرے گی

ہم کو ترقی کی جستجو میں اپنی فطرت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ایک تتلی اور ایک باغ اسی طرح اہم ہیں جس طرح جدید آئی ٹی وسیلے ہیں : نائب صدر جمہوریہ ہند

گوا میں آرٹس اور کامرس کے سنت سوہرو بناتھ امبے گورنمنٹ کالج کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 28 OCT 2021 4:24PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ سختی سے مختلف موضوعات کو علیحدہ کرنے کا عہد ختم ہوچکا ہے ۔انہوں نے اعلیٰ تعلیم میں کثیر تعلیمی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بہترین اور ہمہ گیر نوعیت کے افراد تیار کئے جاسکیں اور بہتر تحقیقی نتائج حاصل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اداروں میں عمرانیت کو یکساں اہمیت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آج گوا میں پرنیم میں آرٹس اور کالج کے سنت سوہر بناتھ امبے گورنمنٹ کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آرٹس اور سماجی سائنسس کے اثر سے تخلیق میں اضافہ ہوا ہے اور اہم سوچ میں بہتری آئی ہے اورطلبا میں  مواصلاتی ہنر مندی میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان  خوبیوں کی 21 ویں صدی کی معیشت میں زیادہ مانگ ہے ،جہاں معیشت کا کوئی سیکٹر محدود رہ کر کام نہیں کرےگا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ صرف سائنسس میں ہی عالمی درجے کے محققین پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ سماجی سائنسس ،لسانیات اور کامرس اور معیشت کے شعبوں میں بھی عالمی نوعیت کے محققین تیار کرنے کی ضررت ہے۔جناب نائیڈ و نے ریاست میں بہت سے انسٹی ٹیوٹ میں کامرس اور معاشی لیبارٹیز اور زبان سے متعلق لیبس قائم کرنے کیلئے گوا سرکار کی تعریف کی۔

بھارت کو 50 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کیلئے ہماری ترقی کی جستجو میں کامرس کو ایک اہم شعبہ بتاتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ای کامرس کے آنے کے بعد اس ڈسپلین(شعبہ) میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی ۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اپیل کروں گا کہ کامرس کے ان بڑھتے ہوئے شعبوں میں تحقیقی کام شروع کیا جائے تاکہ عالمی مرحلے میں بھارت کو کامرس اور تجارت میں ایک سرکردہ ملک بنایا جاسکے ۔انہوں نے یہ بات فیکلٹی اور طلبا کی موجودگی میں کہی جو اس موقع پر وہاں موجود تھے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ نالندہ ،وکرما شیلا اور تکشاشیلا جیسے سیکھنے سکھانے کے جدید مشہور ادارے قدیم ہندوستان کے لئے باعث فخر سے ان اداروں کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ہمیں ماضی کی شان کو پھر سے حاصل کرنا ہے اور بھارت کو تعلیم ،تحقیق اور اختراع کے شعبے میں ایک سرکردہ ملک بنانا ہے۔

ہندوستان کے شاندار ماضی اور مالا مال ،ثقافتی وراثت کے بارے میں نوجوان نسل کو سکھانے کی ضرورت پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے نو آبادیاتی انداز فکر سے باہر آنے کی ضرورت پر زور دیا اورہمارے ملک کے تعلیمی نظام کو بھارتی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا  ۔انہوں نے کہا کہ ہم کو دنیا میں کہیں یا کسی بھی مقام سے اچھی باتیں سیکھنی چاہیں اور انہیں قبول بھی کرنا چاہئے لیکن ساتھ ہی ساتھ ہمیں بھارت کی تہذیبی اقدار کی مضبوط جڑوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اور ان پر قائم رہنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو گوا کی آزادی اور قربانیوں کے بارے میں سکھایا جانا چاہئے جو عظیم مرد او ر خواتین کی جانب سے دی گئیں ہیں۔

گوا کی فطری اور ثقافتی امیری کیلئے ریاست کی تعریف کرتے ہوئے جناب نائیڈ و نے گوا کی فطرت اور ثقافت کو برقرار رکھنے اور اس کی تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسکول سطح کی تعلیم میں مادری زبان کو فروغ دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اختراع ترقی کا ایک کلیدی محرک ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان  آئی سی ٹی میں فوقیت حاصل کرنے اور ایک تعلیم یافتہ نوجوان آبادی کے ساتھ معلومات پر مبنی معیشت میں ایک عالمی لیڈر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے ہمیں تحقیق اور اختراع کیلئے صحیح ایکو نظام پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ترقی کی منزلیں طے کی جاسکیں۔انہوں نے مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر حضرات اور ماہرین تعلیم سے اپیل کی کہ وہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیق کو زیادہ اہمیت دیں ۔انہوں نے کثیر شعبہ جاتی پروجیکٹوں میں تحقیق کے کام کو فروغ دینے کیلئے گوا میں تحقیقی فاؤنڈیشن قائم کرنے کیلئے بنائے گئے منصوبوں کیلئے گوا سرکار کی تعریف کی۔

اعلیٰ تعلیم کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ زیادہ با معنی اور مؤثر رول کیلئے طلبا تیار کرتا ہےاور معیاری زندگی کو بہتر بنانے میں ایک اہم رول بھی ادا کرتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ معیاری اعلیٰ تعلیم سبھی ترقی یافتہ معیشتوں کی یقینی طور پر ایک پہچان ہے۔

اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی کیلئے گوا ریاست کی تعریف کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ریاست کی اس بات کیلئے تعریف کی کہ خواتین کیلئے اعلیٰ تعلیم میں مجموعی اندراج کا تناسب( گروس انرول مینٹ ریشو) (جی ای آر ) 30 فیصد ہے جبکہ قومی اوسط 27.3 فیصد ہے۔ اعلیٰ تعلیم میں مرد طلبا کے مقابلے خواتین طلبا کی زیادہ تعداد کیلئے ریاست کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی علامت ہے اور دیگر ریاستیں اسے ایک تحریک کے طور پر لیں گے۔

سبھی کومجموعی تعلیم فراہم کرنے کی کوششیں کرنے کیلئے گوا حکومت تعریف کی کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرکاروں کو جدید تعلیمی بنیادی ڈھانچے تیار کرنے کیلئے سرمایہ کاری کرنا چاہئے تاکہ غریب اور محروم لوگ بھی سستی شرحوں پر معیاری تعلیم حاصل کرسکیں ۔انہوں نے طلبا اور اساتذہ سے بھی اس بات کی تلقین کی کہ وہ ابھرتے ہوئے مواقع کو تسلیم کریں اور 21 ویں صدی کی دنیا کا سامنا کرنے کیلئے اپنی ہنر مندی کو اپگریڈ یا جدید طرز کا بنائیں اور نئے بھارت کو ایک مضبوط مستحکم اور خوشحال ہندوستان بنائے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پرنیم کالج نے گذشتہ کی سالوں سے بہت تیز ترقی کی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کالج میں بڑھتی ہوئی سہولیات سے علاقہ کے دیہی طلبا کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے طلبا کی ہمہ گیر ترقی کیلئے کھیلوں پر توجہ دینے کیلئے کالج کی تعریف بھی کی اور فیکلٹی کے ساتھ ساتھ طلبا سے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنا معیار بلند رکھیں اور اپنے پسند کے شعبے میں مہارت کیلئے پوری کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کی جستجو میں فطرت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ ایک تتلی اور ایک باغ اتنا ہی اہم ہے جتنا جدید آئی ٹی وسیلے ہیں۔ اسی لئے میں ہمیشہ طلبا کو اس بات کی ضرورت کیلئے وکالت کرتا ہوں کہ وہ کلاس رو م میں اپنا آدھا وقت گزاریں اور آدھا وقت کھیل کے میدان میں گزاریں یا پھر فطرت کی جستجو میں لگے رہیں ۔انہوں نے نوجوانوں کو اس بات کا مشورہ دیا کہ وہ ناقص اور خراب غذاؤں کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کریں اور نقصان دینے والی چیزوں کی کھپت سے دور رہیں ۔ نائب صدر جمہوریہ نے انہیں یہ بھی کہاکہ وہ صحت مند رہنے کیلئے مستقل یوگا کریں ۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ گوا ریاست اور وہاں کی عوام کے تئیں وہ ایک خاص لگاؤ رکھتے ہیں اور ان کے دل میں گوا اور اس کی عوام کیلئے خاص مقام ہے۔ جناب نائیڈ ونے کہا کہ ہندوستان کی بہت سی ممتا ز شخصیتیں گوا میں پیدا ہوئیں یا ان کا تعلق گوا سے رہا ۔انہوں نے پرینم ، سنت سوہروبناتھ امبےکے 18 ویں صدی کے شاعر صوفی کا حوالہ دیا جس نے کہا تھا کہ اپنے دل میں علم کی مشال کو کبھی بھی بجھنے نہ دو۔

اس موقع پر گو اکے گورنر جناب پی ایس سری دھن پلئی ،گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائیک،نائب وزیر اعلیٰ جناب بابو ازگاونکر ،گوا کے چیف سکریٹری جناب پریمل رائے،علاقے عوامی نمائندوں ، اساتذہ اور طلبا بھی موجو دتھے۔

 

************

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.12303



(Release ID: 1767430) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi