صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر104.82کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں



گزشتہ24 گھنٹوں میں 74 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے


سردست صحت یابی کی شرح98.109 فیصد ہے


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14.348 نئے معاملات درج کئے گئے

اب بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (161334) ہے


جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.18) فیصد ہےجو کہ پچھلے35 دنوں میں 2 فیصد سے کم ہے

Posted On: 29 OCT 2021 10:03AM by PIB Delhi

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7433392 افراد کوکووڈ  سے بچاؤکے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 104.82 کروڑ کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے 10457932 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

 

 

ایچ سی ڈبلیو

پہلی خوراک

1,03,78,753

دوسری خوراک

91,96,000

 

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,83,71,035

دوسری خوراک

1,58,60,088

18 سے 44 سال کے عمر کے افراد

پہلی خوراک

41,47,31,641

دوسری خوراک

13,64,95,078

45 سے59 عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,38,19,237

دوسری خوراک

9,45,21,155

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,91,45,076

دوسری خوراک

6,56,82,903

کل

1,04,82,00,966

 

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران13198 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے)33627632 تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت98.19فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

 

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 124دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14348نئے معاملات درج کئے گئےہیں -

 

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد161334لاکھ  ہے جو جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے کل معاملوں کا 0.47 فیصد ہے  اورجو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم ہے۔

 

 

ملک بھر میں طبی نمونوں کی جانچ کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 1284552 ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر60.58 کروڑ سے زیادہ (605885769) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.18 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 35دنوں سے لگاتار 2 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔جانچ کے بعد یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت 1.12 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار25دنوں سے 2 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 60دنوں سے 3 فیصد سے کم رہی ہے۔

 

 

************

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.12302


(Release ID: 1767418) Visitor Counter : 218