وزارت دفاع
بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ کا مغربی بحریہ کے کمان ہیڈکوارٹر کا دورہ
Posted On:
28 OCT 2021 2:31PM by PIB Delhi
بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم شاہین اقبال، این بی پی، این یو پی، این ڈی سی، اے ایف ڈبلیو سی، پی ایس سی نے ممبئی کا دورہ کیا اور پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی اور مغربی بحریہ کے کمان فلیگ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل آر ہری کمار کے ساتھ 27 اکتوبر، 2021 کو گفتگو کی۔ 1971 کی بنگلہ دیش کی جدوجہد آزادی کی گولڈن جوبلی تقریب کو دیکھتے ہوئے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ کا 22 سے 29 اکتوبر، 2021 تک کا موجودہ دورۂ ہند بے حد اہم ہے۔
دونوں ایڈمرل نے دونوں ممالک کے درمیان ہمہ گیر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ایک حصہ کے طور پر مشترکہ ہنر، باہمی طور پر کام کاج، ٹریننگ، دہشت گردی مخالف تعاون اور مجموعی دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسے مزید مضبوط بنانے سے متعلق مختلف امور پر صلاح و مشورہ کیا۔
بھارت اور بنگلہ دیش ایک جیسی تاریخ، ثقافت اور زبان سے بندھے ہوئے ہیں۔ 1971 کی جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو ابھی بھی دونوں ممالک کے لوگوں کے ذریعے بڑے فخر اور محبت اور کے ساتھ تسلیم کیا جاتا ہے۔ مذاکرہ کے دوران، ایڈمرل ہری کمار نے بتایا کہ بھارت کو 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی میں تعاون دینے پر فخر ہے اور ایک قوم کے طور پر، جنگ میں بنگلہ دیش کے باوقار لوگوں کے ذریعے نبھائے گئے رول اور قربانی کے لیے بھارت ان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے کئی یادگاری پروگراموں میں ہندوستانی شہری پورے جوش و خروش سے شامل ہو رہے ہیں۔ ایڈمرل ہری کمار نے دور ہ پر آئے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ کو یہ بھی بھروسہ دلایا کہ 2022 میں بنگلہ دیش کے ذریعے بین الاقوامی فلیٹ ریویو کے کامیاب آپریشن کے لیے تمام ضروری امداد فراہم کی جائیں گی۔
کوچی میں اے ایس ڈبلیو اسکول کے سابق طالب علم ہونے کے ناتے، سی این ایس نے دونوں بحریہ کے درمیان تربیتی تعاون کی بھی کافی تعریف کرتے ہوئے جانکاری دی کہ کس طرح دونوں بحریہ کے اہلکار اکثر مخصوص مہموں، ڈائیونگ، جہاز رانی کی ٹیکنالوجی وغیرہ جیسے نصابوں میں ایک دوسرے کو ٹریننگ فراہم کرتے ہیں۔
سی این ایس اور ان کی اہلیہ کو بحریہ کی سہولیات کی سیر بھی کرائی گئی اور این ڈبلیو ڈبلیو اے کی کئی پہل کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix4KPYR.JPG](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix4KPYR.JPG)
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix3O1AQ.JPG](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix3O1AQ.JPG)
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:12284
(Release ID: 1767322)
Visitor Counter : 169