وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے چار سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کو نوٹیفائی کیا
Posted On:
27 OCT 2021 4:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی:27اکتوبر،2021۔وزارت تعلیم نے چار سالہ آئی ٹی ای پی کو نوٹیفائی کیا، جو کہ ایک دوہرے بڑے جامع بیچلر ڈگری بی اے، بی ایڈ / بی ایس سی، بی ایڈ اور بی کام، بی ایڈ کی پیشکش کرتا ہے، جو کہ ٹیچر ایجوکیشن سے متعلق قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم مینڈیٹ میں سے ایک ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق سال 2030 سے اساتذہ کی مصروفیت صرف آئی ٹی ای پی کے ذریعے ہوگی۔ یہ ابتدائی طور پر ملک بھر میں تقریباً 50 منتخب کثیر موضوعاتی اداروں میں پائلٹ موڈ میں پیش کیا جائے گا۔
وزارت تعلیم کے تحت نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) نے اس کورس کا نصاب اس طرح وضع کیا ہے کہ یہ ایک طالب علم-استاد کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تاریخ، ریاضی، سائنس، فنون، معاشیات یا تجارت میں ڈگری حاصل کرنے کا اہل بنائے گا۔ آئی ٹی ای پی نہ صرف جدید تعلیم فراہم کرے گا، بلکہ ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای)، بنیادی خواندگی اور عدد (ایف ایل این)، جامع تعلیم اور ہندوستان اور اس کی اقدار، اخلاقیات، آرٹ اور روایات کو سمجھنے کی بنیاد بھی قائم کرے گا۔ سال آئی ٹی ای پی ان تمام طلبا کے لیے دستیاب ہوگا جو ثانوی کے بعد بطور پیشہ تدریس کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ مربوط کورس طلباء کو فائدہ دے گا کیونکہ وہ موجودہ بی ایڈ کے لیے درکار روایتی پانچ سالوں کی بجائے چار سالوں میں مکمل کرکے ایک سال کی بچت کریں گے۔ چار سالہ آئی ٹی ای پی پروگرام کا آغاز تعلیمی سیشن 23-2022 سے ہوگا۔ اس کے لیے داخلہ امتحانات سے متعلق قومی ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے قومی مشترکہ داخلہ امتحان (این سی ای ٹی) کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہ کورس کثیر موضوعاتی اداروں کے ذریعہ پیش کیا جائے گا اور یہ اسکول کے اساتذہ کے لیے کم سے کم ڈگری کی اہلیت کے طور پر بن جائے گا۔
چار سالہ آئی ٹی ای پی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ایک اہم مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ کورس اساتذہ کی تعلیم کے پورے شعبے کے احیاء میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہندوستانی اقدار اور روایات پر مبنی کثیر موضوعاتی ماحول کے ذریعے اس کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے ممکنہ اساتذہ کو 21ویں صدی کی عالمی معیارات کے مطابق ڈھالا جائے گا اور اس طرح نئے ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں کافی حد تک یہ مددگار ثابت ہوگا۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12258
(Release ID: 1767025)
Visitor Counter : 537