وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے کلّو میں آتشزدگی کے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 27 OCT 2021 3:48PM by PIB Delhi

27 اکتوبر، نئی دہلی:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے کلّو میں آتشزدگی کے سانحے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ پوری تیاری کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

‏"ہماچل پردیش کے کلو میں ہوئی آتشزدگی کا واقعہ بہت افسوس ناک ہے۔ میں تاریخی ملانا گاؤں میں ہوئے اس سانحے کے متاثرین کے تمام اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ راحت  اور بچاؤ کی کارروائیوں میں پوری تندہی سے جٹے ہوئے ہیں۔"‏

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 12254

 

 



(Release ID: 1766915) Visitor Counter : 133