اسٹیل کی وزارت

این ایم ڈی سی  نے ‘ایمانداری کے ساتھ خودانحصاری ’ ویجلنس بیداری ہفتہ۔2021منایا

Posted On: 27 OCT 2021 12:45PM by PIB Delhi

جب بھارت  آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے، توفولاد کی وزارت کے تحت نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن  لمٹیڈ (این ایم ڈی سی) اس ویجلنس بیداری ہفتہ کے دوران مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کررہاہے۔ جس میں مسابقت اور بھارت75@، یاد میں ایمانداری سے متعلق حساس بنانے کے پروگرام شامل ہیں۔یہ پروگرام کل این ایم ڈی سی ملازمین کے لئے کوئز مقابلوں کے ساتھ شروع ہوئے اور اس ہفتہ کے دوران بہت سے پروگرام اور مقابلے جیسے سلوگن رائٹنگ،تقریری مقابلے، مضمون رائٹنگ، بہترین ہاؤس کیپنگ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

این ایم ڈی سی سنٹرل ویجلنس کمیشن  کی ہدایت کے مطابق ‘آزاد بھات75@: ایمانداری کے ساتھ خود انحصاری’ کے موضوع پر  26.10.2021سے01.11.2021 تک ویجلنس بیداری ہفتہ ۔2021  (VAW-2021) منارہا ہے۔

وی اے ڈبلیو۔2021 کی تقریب کا افتتاح  جناب سومیت دیو، سی ایم ڈی ، این ایم ڈی سی کے ذریعہ اپنے حیدرآباد ہیڈ آفس میں ملازمین کو ایمانداری کا حلف دلایاجانے کے ساتھ ہوا۔جناب امیتو مکھرجی ، ڈائریکٹر (فائنانس) نے عزت مآب صدر جمہوریہ کا پیغام پڑھا،جناب سومناتھ نندی ، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) نے عزت مآب نائب صدر جمہوریہ کا پیغام پڑھا، جناب ڈی کے موہنتی، ڈائریکٹر (پروڈکشن) نے  بھارت کے عزت مآب وزیراعظم  کا پیغام پڑھا اور جناب بی ساہو، ایگزیکٹیوڈائریکٹر(پروڈکشن اینڈ سیفٹی) نے سینٹرل ویجلنس کمشنر کا پیغام پڑھا۔این ایم ڈی سی  کے ویجلنس  محکمہ نے  عہد  اٹھانے  سے متعلق تقریب کا اہتمام کیاتھا۔

اس کے علاوہ  کارپوریٹ گورننس۔ لیوریجنگ ٹکنالوجی اینڈ ویسل بلور میکانزم پر  ایک اجلاس  ہونا ہے جس میں  کل ڈاکٹر پروین کماری سنگھ ، ایڈیشنل سکریٹری، سنٹرل ویجلنس کمیشن  کلیدی خطبہ دیں گی۔اس کا اختتام اختتامی تقریب  اور تقسیمِ انعامات کے ساتھ  ویجلنس بیداری ہفتہ  کے آخری دن  یعنی 01.11.2021 کو ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ف ا-ش ح)

U-12246



(Release ID: 1766872) Visitor Counter : 208