صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 27 OCT 2021 9:13AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 103.53 کروڑ خوراک دی جاچکی ہیں جو کہ ایک بڑی حصولیابی ہے۔

 پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران13451نئے مریض سامنے آئے ہیں-

شفایابیوں کی شرح سردست 98.19 فیصد ہے - جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14,021 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر           3,35,97,339ہوگئی ہے۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح 0.48 فیصد ہے - جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

ہندوستان میں  فی الحال متاثرہ مریضوں کی تعداد  1,62,661 ہے، جو کہ 242 دنوں میں سب سے کم ہے۔

متاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتے وار شرح (1.22)فیصد ہے، جو گزشتہ 33 دنوں میں  2 فیصد سے بھی کم ہے۔

متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (1.03) فیصد ہے ، جو۔ پچھلے  23 دنوں سے 2 فیصد سے بھی کم ہے۔

اب تک کل 60.32کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 (ش ح۔س ب۔ف ر)

U No. 12231



(Release ID: 1766810) Visitor Counter : 140