ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے تیوہاری سیزن کے دوران مسافرین کے لئے بلارکاوٹ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لئے تقریباً 668 خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے


خصوصی ریل گاڑیاں چلانے اور باقاعدہ طور چلنے والی ریل گاڑیوں میں ڈبوں کا اضافہ کرنے کے علاوہ، بڑے اسٹیشنوں پر بھیڑ بھاڑ کا انتظام کرنے کو ترجیح دی گئی ہے

ملک بھر میں ریلوے سیکٹروں میں بڑے مقامات کو مربوط کرنے کے لئے خصوصی ریل گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے

Posted On: 26 OCT 2021 6:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26 اکتوبر، 2021:

جاری تیوہاری سیزن کے دوران بھارتی ریلوے ، تیوہاروں کو اپنے کنبوں کے ساتھ منانے کے لئے مسافرین کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کے سلسلے میں ، مسافرین کے سفر کے لئے خصوصی انتظامات کرکے ، ان کے ساتھ تیوہار کی خوشیاں ساجھا کر رہا ہے۔

اس تیوہاری سیزن کے دوران، ریل مسافرین کی سہولت کے لئے اور مسافرین کی اضافی بھیڑ کو کم کرنے کے لئے، بھارتی ریلوے اس سال درگا پوجا سے چھٹ پوجا تک 110 خصوصی ریل گاڑیوں کے 668 دورے کرا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، تیوہاری سیزن کے دوران بھیڑبھاڑ میں نشست کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ چلنے والی ریل گاڑیوں میں کوچوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں ریلوے کے شعبے میں بڑے مقامات کو مربوط کرنے کے لئے خصوصی ریل گاڑیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

پوجا دیوالی چھٹ اسپیشل۔ 2021 (26 اکتوبر 2021 تک)

نوٹیفائی  کی گئی ریل گاڑی

ریلوے

ریل گاڑیوں کی تعداد

دورے

NR

26

312

NCR

4

26

NER

4

24

NWR

4

4

ER

6

44

ECR

6

12

ECoR

8

24

SR

6

12

SER

8

46

SWR

2

10

CR

6

26

WR

18

102

WCR

12

26

میزان

110

668

 

غیر منظم کوچوں میں مسافرین کے ترتیب وار انداز میں داخلے کے لئے آر پی ایف کے زیر نگرانی ٹرمنس اسٹیشنوں پر قطار بناکر بھیڑ قابو میں کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مسافرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بڑے اسٹیشنوں میں اضافی آر پی ایف عملے کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ریل گاڑیوں کی بلارکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے بڑے اسٹیشنوں پر ہنگامی ڈیوٹی کے تحت افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ریل گاڑی خدمات کے تعلق سے کسی بھی رکاوٹ کودور کرنے لیے ترجیحی بنیاد پر عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

پلیٹ فارم نمبروں کے ساتھ ریل گاڑیوں کے آنے /روانہ ہونے  کے بار بار اور بروقت اعلان کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اہم اسٹیشنوں پر ’’مے آئی ہیلپ یو‘‘ کے بوتھوں کو چالو رکھا گیا ہے ، اس کے علاوہ ان اسٹیشنوں پر مسافرین کی رہنمائی اور ان کو بہتر تعاون فراہم کرنے کے لئے آر پی ایف عملہ اور ٹی ٹی ای حضرات کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

سیٹ چھیننے، اضافی وصولی، اور ٹاؤٹنگ سرگرمی ،وغیرہ جیسی بدعملیوں کی نگرانی سلامتی دستوں اور وجیلانس ڈپارٹمنٹ اسٹاف کے ذریعہ سختی کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ انتظارگاہوں ، ریٹائرنگ رومز ، بالخصوص مسافرین کی سہولت والے کمروں اور بالعموم اسٹیشنوں پر، علاقائی صدر دفاتر کے ذریہ صفائی ستھرائی کے انتظام کے لئے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

 

********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12228


(Release ID: 1766801) Visitor Counter : 216