بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی کے ذریعے ، مالی برس 21-2020 کے لئے، حکومت ہند کو 249.44 کروڑ روپے کے حتمی ڈیوڈنڈ کی ادائیگی
Posted On:
26 OCT 2021 2:08PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی ایک اہم ہائیڈرو پاور کمپنی اور ’منی رتن‘ زمرہ -1کی صنعت نے حکومت ہند کو مالی برس 21-2020 کے لئے ، 21 اکتوبر 2021 کو حکومت ہند کو 249.44 کروڑ روپے کا حتمی ڈیوڈنڈ ادا کیا۔ این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ بجلی اور جدید نیز قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کو 26 اکتوبر 2021 کو نئی دہلی میں ادائیگی کی اطلاعاتی ایڈوائز سپرد کی۔ اس موقع پر حکومت ہند میں سکریٹری (بجلی) جناب آلوک کمار اور حکومت ہند میں ایڈیشنل سکریٹری (بجلی) جناب ایس کے جی راہتے بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں مالی برس 21- 2020 کے لئے 890.85 کروڑ روپے کا عبوری ڈیوڈنڈ 5 مارچ 2021 کو ادا کیا گیا تھا، جس کے ساتھ ہی مالی برس 21-2020 کے لئے مجموعی ڈیوڈنڈ 1140.28 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے 10 جون 2021 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں 0.35 روپے فی اکیوٹی شیئر یعنی مالی برس 21-2020 کے لئے فیس ویلیو کا 3.50 فیصد کی شرح سے حتمی ڈیوڈنڈ کی سفارش کی تھی، جسے 29 ستمبر 2021 کو اے جی ایم میں منظوری دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ 1.25 روپے فی اکیوٹی شیئر یعنی فیس ویلیو کا 12.50 فیصد کے حساب سے عبوری ڈیوڈنڈ کی ادائیگی 5 مارچ 2021 کو کی گئی تھی۔ اس طرح 1.60 روپے فی شیئر کا مجموعی ڈیوڈنڈ مالی برس 21-2020 کے لئے ادا کردیا گیا ہے۔ این ایچ پی سی کے پاس آج 7 لاکھ شیئر ہولڈرز (تقریبا ) ہیں اور مالی برس 21-2020 کے لئے مجموعی ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کردی گئی ہے جو عبوری ڈیوڈنڈ سمیت مجموعی طور پر 1607.21 کروڑ روپے ہے، جب کہ یہ مالی برس 20-2019 کے لئے 1506.76 کروڑ روپے تھی۔
سی پی ایس ایز کی سرمایہ جاتی تشکیل نو سے متعلق سرمایہ کاری اور سرکاری اثاثوں کے انتظامیہ کے محکمہ (ڈی آئی پی اے ایم) کے رہنما خطوط مورخہ 27 مئی 2016 کے ضابطوں کے تحت ہر ایک سی پی ایس یو کو پی اے ٹی کا 30 فیصد کی شرح یا مجمو عی مالیت کا 5 فیصد ، جو کوئی بھی زیادہ ہو، کے حساب سے کم سے کم سالانہ ڈیوڈنڈ ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان رہنما خطوط کے مطابق این ایچ پی سی نے مجموعی طور پر 1607.21 کروڑ روپے کا مجموعی ڈیوڈنڈ ادا کیا ہے جو کہ مالی برس 21-2020 کے لئے کمپنی کی مجموعی مالیت کا 5.08 فیصد اور پی اے ٹی کا 49.71 فیصد ہے۔
این ایچ پی سی نے مالی برس 21-2020 میں 3233.37 کا مجموعی منافع کمایا ، جو پچھلے سال اسی مدت میں 3007.17 کروڑ روپے تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اع- ق ر)
U-12214
(Release ID: 1766592)
Visitor Counter : 165