وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے  دفاعی نمائش 2022 کے لیے سفیروں کی گول میز کانفرنس کی صدارت کی


گجرات کے گاندھی نگر میں ایشیا کی سب سے بڑی دفاعی نمائش میں حصہ لینے کے لیے غیر ملکی دفاعی کمپنیوں کو مدعو کیا

Posted On: 25 OCT 2021 3:01PM by PIB Delhi

وزیر دفاع کی تقریر کے اہم نکات:

  • مشترکہ خوشحالی کے لیے کامیاب نئی صنعتوں اور بین الاقوامی شراکت داری کی شروعات کے لیے دفاعی نمائش 2022
  • سرمایہ کاری بڑھانے، ہندوستانی فضائی علاقہ اور دفاعی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے اور دنیا کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نمائش
  • بھارت سبھی کی ہمہ گیر فلاح و بہبود کے لیے باہمی طور پر منافع بخش تعاون کی بنیاد پر تجارت کرنے کے لیے تیار ہے
  • بھارت میں خلائی، سائبر اسپیس، مستقبل کی صلاحیتوں اور تباہ کاری ٹیکنالوجیز میں تحقیق و ترقی کی صلاحیت ہے
  • گزشتہ پانچ برسوں میں دفاعی برآمدات میں 334 فیصد کا اضافہ ہوا؛ بھارت اب شراکت داری کی کوششوں کے سبب 75 سے زیادہ ممالک کو برآمدات کر رہا ہے

 

دوست ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کی دفاعی تعمیراتی صنعتوں کے لیے ایک اہم رسائی کے طور پر، وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 25 اکتوبر، 2021 کو نئی دہلی میں دفاعی نمائش 2022 کے لیے سفیروں کی گول میز کانفرنس کی صدارت کی۔ اس گول میز کا مقصد غیر ملکی مشن کے سفیروں کو دفاعی نمائش 2022 کے منصوبہ، انتظام اور دیگر تفصیلات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ یہ نمائش 13-10 مارچ، 2022 کےد رمیان گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد کی جائے گی۔

سفیروں، مشن کے سربراہوں اور دفاعی شعبے سے متعلق نمائندوں سمیت 200 سے زیادہ لوگوں نے گول میز میں حصہ لیا، جو ہندوستانی دفاعی شعبہ میں بڑھتی عالمی دلچسپی کو دکھاتا ہے۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، فضائیہ کے سربراہ مارشل وی آر چودھری، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب راج کمار اور وزارت دفاع اور گجرات حکومت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ایشیا کی سب سے بڑی دفاعی نمائش، ڈیفنس ایکسپو 2022 میں حصہ لینے کے لیے غیر ملکی نمائندوں کو مدعو کرتے ہوئے، جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت ہر کسی کی ہمہ گیر فلاح و بہبود کے لیے باہمی طور پر منافع بخش شراکت داری کی بنیاد پر دینے اور لینے کے جذبہ سے تجارت کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ دفاعی نمائش 2022 سبھی تازہ ترین تکنیکوں کو ایک چھت کے نیچے لائے گی اور فضائی شعبہ اور دفاعی صنعت میں متعلقین کو بے شمار مواقع فراہم کرے گی۔

جناب راجناتھ سنگھ نے آگے کہا، ’’ابھرتا ہوا بھارت، جہاں دفاعی تعمیراتی ترقی کا ایک پہچانا ہوا ستون ہے، دفاعی نمائش 2022 میں قیادت کرنے کی اپنی صلاحیت کا اظہار کرے گی۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے، دفاعی نمائش 2022 بھارت میں مشترکہ خوشحالی کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے، مینوفیکچرنگ کی توسیع کرنے اور فضائی شعبہ اور دفاعی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے کامیاب نئی صنعتوں اور بین الاقوامی شراکت داری کی شروع کرے گی، جو ہمارے دوست ممالک کی دفاعی ضروریات کو بھی پورا کرنے کے لیے تیار ہوگی۔‘‘

وزیر دفاع نے دفاعی نمائش 2020 اور ایئرو انڈیا 2021 میں حصہ لینے کے لیے غیر ملکی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دفاعی نمائش 2022 کا مقصد غیر ملکی اور ہندوستانی نمائش کاروں، او ای ایم اور بیرونی ممالک کی زیادہ موجودگی کے ساتھ اپنے پچھلے بینچ مارک کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم ان شراکت داریوں کی حمایت کرنے کے لیے پابند عہد ہیں جو اب تک بنائی گئی ہیں اور آپسی ترقی کے لیے نئے تعلقات بھی بناتے ہیں۔‘‘

جناب راجناتھ سنگھ نے آگے کہا کہ دفاعی نمائش 2022 اس بات کا نقطہ نظر فراہم کرے گی کہ بھارت گزشتہ سات برسوں میں دفاعی تحقیق و ترقی اور پیداوار، جدید تکنیکوں کے استعمال، سرکار کی شروع کی گئی لبرل معاون پالیسیوں کے معاملے میں کیا حاصل کرنے کے قابل ہے۔ اس کا ذکر کرتے ہوئے کہ سرکار سرگرم اضافہ کے توسط سے دفاعی تجارتی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے پابند عہد ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی شراکت داری میں اضافہ سے بھارت اور دیگر ممالک کے درمیان باہمی طور پر منافع بخش تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

وزیر دفاع نے اس موقع پر دفاعی نمائش 2022 کی ویب سائٹ (www.defexpo.gov.in) کو لانچ کیا۔ یہ ویب سائٹ گجرات کی مختلف دیسی دفاعی پیداوار اور سیاحت، آرٹ اور کرافٹ کے بارے میں معلوماتی مواد دستیاب کرانے کے علاوہ نمائش کاروں کو آن لائن خدمات فراہم کرتی ہے۔ ویب سائٹ نمائش کاروں کے لیے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر آن لائن مقام بک کرنے، آن لائن ادائیگی کرنے، کانفرنس ہال بک کرنے اور بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) میٹنگوں کے لیے جگہ بنانے میں اہل ہے۔ یہ ویب سائٹ پہلا انٹرفیس ہے اور بکنگ اور معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنائے گی۔

تجارت سے وابستہ مہمان تجارتی دنوں یعنی 10 اور 11 مارچ 2022 کے دوران شو میں آنے کے لیے ویب سائٹ سے اپنے ٹکٹ خرید سکیں گے۔وہیں، عام لوگوں کے لیے 12 اور 13 مارچ کو مفت داخلہ کا منصوبہ ہے۔ دفاعی اشاعتوں اور میڈیا کو ویب سائٹ کے توسط سے آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا۔

دفاعی نمائش 2022 میں، جو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ پروگرام کے موافق ہے، ممالک کو نہ صرف اپنے آلات اور پلیٹ فارموں کی نمائش کرنے کے مواقع ملیں گے، بلکہ کاروباری شراکت داری بنانے کے لیے ہندوستانی دفاعی صنعتوں کی توسیع کی طاقت اور صلاحیتوں کا پتہ لگانے کے بھی قابل ہوں گے۔ یہ پروگرام سرمایہ کاری کے فروغ، مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کی تعمیر و توسیع، ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے راستے تلاش کرنے میں مدد کرےگ ا اور اس طرح 2024 تک 5 بلین امریکی ڈالر کی دفاعی برآمدات کے ہدف کو آگے بڑھانے میں تعاون فراہم کرے گا۔ بھارت کا مقصد اس موقع کا استعمال مشترکہ خوشحالی کے منتر کے ساتھ اپنی تجارت کو آگے بڑھانے کے لیے کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ بھارت کو خود کفیل بنانے کے حکومت ہند کے عزم کی دوبارہ توثیق کی جائے گی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12177

 

 



(Release ID: 1766533) Visitor Counter : 182