وزارت اطلاعات ونشریات
نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے 67ویں نیشنل فلم ایوارڈ تقسیم کئے
جناب رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا
تفریح تک سماج کے تمام طبقات کی یکساں طور پر رسائی ہونی چاہئے:انوراگ ٹھاکر
Posted On:
25 OCT 2021 4:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25اکتوبر؍2021:
نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج سال 2019ء کے لئے مختلف زمروں میں 67ویں نیشنل فلم ایوارڈ تقسیم کئے ۔ساتھ ہی انہوں نے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی عطا کیا۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکر ایل موروگن، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سیکریٹری جناب اپورو چندر ، جوری کے صدر اور دیگر معزز شخصیات نئی دہلی میں منعقد تقریب میں شامل ہوئے۔
مقبول اداکار جناب رجنی کانت کو باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور مختلف زبانوں کی فلموں کے اداکاروں کو قومی ایوارڈ دینے کے بعد اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ فلموں کو ایک اعلیٰ مقاصد والا ایک سود مند پیامبر ہونا چاہئے، فلموں کو سماجی ، اخلاقی پیغام کا ذریعہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ فلموں کو تشدد کو زیادہ دکھانے سے بچنا چاہئے اور سماجی برائیوں کی عدم منظوری کو آواز دینی چاہئے۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ ایک اچھی فلم میں دل اور دماغ کو چھونے کی طاقت ہوتی ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ سنیما دنیا کی سب سے سستی تفریح ہے۔ انہوں نے فلم سازوں اور اداکاروں سے لوگوں ، سماج اور قوم کی بھلائی کےلئے اِس کا استعمال کرنے پر زور دیا۔
مثبت رویہ اور خوشی لانے کےلئے سنیما کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ پیغام دینے والی فلموں میں مضبوط اپیل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیما میں تفریح کے علاوہ معلومات فراہم کرنے کی طاقت بھی ہے۔
اس موقع پر بولتے ہوئے جنا ب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ تفریح تک سماج کے تمام طبقات کےلئے یکساں طور سے رسائی ہونی چاہئے۔ اس سرکار نے کووڈ-19ٹیکے کو امیر اور غریب دونوں کے لئے آسان بنایا ہے اور اسی طرح غریب اور امیر دونوں کو تفریح کا یکساں حق ہونا چاہئے۔ جناب ٹھاکر نے فلم صنعت سے سنیما کو ایک ہی وقت میں دیہی اور دور دراز کے علاقے کے ناظری تک لے جانے کے طریقے کھوجنے کو کہا۔
جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہم نے بھارت کے 75نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کے لئے پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔ 52واں بھارتیہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول (آئی یف ایف آئی)75انتہائی باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیت دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔فلم فیسٹول ڈائریکٹوریٹ ملک بھر کے شوقیہ فلم سازوں اور سنیما کے چاہنے والوں سے اُن کی تخلیقات اور فلمیں مدعو کررہا ہے ۔ مقابلے میں 75اعلیٰ حصہ لینے والوں کو ایشیا ء کے سب سے پرانے فلم فیسٹول اِفّی میں نمائندے کے طور سے مدعو کیا جائے گا۔
سال 2019ء کے لئے اعلیٰ ترین غیر فیچر فلم کا ایوارڈ جناب ہیمنت گاوا کے ذریعے تیار شدہ اور اُن کی ہدایت میں بننے والی این انجینئرڈڈریم (ہندی)کو دیا گیا ہے، جبکہ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جناب پریہ درشن کی ہدایت میں بننے والی فلم مرکّر-اَرابکّاڈلنٹے-سِم ہم-ملیالم کو دیا گیا ہے۔
تاج محل (مراٹھی)کو قومی اتحاد پر بہترین فیچر فلم کے لئے نرگس دت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جناب دَھنش اور منوج باجپئی دونوں کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے، جبکہ محترمہ کنگنا رناؤت کو منی کرنیکا –دی کوئن آف جھانسی(ہندی)اور پنگا(ہندی) میں اُن کی شاندار اداکاری کے لئے بہترین اداکارہ ایوارڈ گیا ہے۔ اس وسیع اور باوقار فلمی تقریب میں جناب وجے سیتوپتی ، محترمی پلّوی جوشی، جناب بی پراک جیسے مشہور و مقبول اداکاروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں اور جوری ممبروں کی تفصیلی فہرست یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 12186)
(Release ID: 1766458)
Visitor Counter : 243