وزارتِ تعلیم

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر نے مہاتما گاندھی نیشنل فیلوشپ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا


جناب دھرمیندر پردھان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نچلی سطح پر سماجی تبدیلی کے محرک کے طور پر کام کریں

Posted On: 25 OCT 2021 4:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی:25اکتوبر،2021۔تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج مہاتما گاندھی نیشنل فیلوشپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا، یہ دو سالہ طویل فیلوشپ ہے جس کا تصور نوجوان، متحرک افراد کے لیے نچلی سطح پر ہنر مندی کی نشوونما کو بڑھانے میں تعاون کرنے کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دو سالہ فیلوشپ کا مقصد تعلیمی شراکت دار آئی آئی ایم کی طرف سے کلاس روم سیشنوں کو یکجا کرنا ہے تاکہ ضلعی سطح پر قابل اعتماد منصوبے بنائے جائیں اور روزگار، معاشی پیداوار اور دیہی علاقوں میں معاش کو بڑھانے میں رکاوٹوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے فیلو سے کہا کہ وہ مہارت کی ترقی کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے نچلی سطح پر سماجی تبدیلی کے محرک کے طور پر کام کریں۔ انہوں نے ضلع کلکٹروں اور اکیڈمک پارٹنر آئی آئی ایم پر بھی زور دیا کہ وہ فیلوز کو سہولت فراہم کریں اور اس فیلوشپ کے ذریعے تبدیلی کی کامیابی کی کہانی لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم ایک آتم نربھر بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبوں میں ہونے والی زبردست تبدیلیاں نئی ​​مہارتوں اور زیادہ ہنر مند پیشہ ور افراد کی مانگ پیدا کریں گی اور اس طرح ضلعی سطح پر ہنر کی نقشہ سازی اور اس کے مطابق مہارت کی ترقی کی کوششوں کی ہدایت دی جائے گی۔

21ویں صدی کے تقاضوں اور مقامی حقائق کے مطابق جناب پردھان نے فیلو سے عالمی سوچ اور مقامی نقطہ نظر کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی جس میں مہارت کی ترقی کی کوششوں میں مقامی زبان کو شامل کرنا بھی شامل ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے اکیڈمک بینک آف کریڈٹ سمیت اس سمت میں تعلیم اور مہارت اور حالیہ اقدامات کے مابین مضبوط ہم آہنگی پیدا کرنے کے وژن کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے آئی آئی ایم پر زور دیا کہ وہ فیلوز کو قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں آگاہ کریں۔

اس موقع پر جناب راجیش اگروال، سکریٹری، ایم ایس ڈی ای، محترمہ انورادھا ویموری، جوائنٹ سکریٹری، ایم ایس ڈی ای، جناب اشون گوڑا، مشن ڈائریکٹر، کرناٹک اسکل ڈیولپمینٹ کارپوریشن (کے ایس ڈی سی) جناب سوپنل ٹیمبے، ضلع کلکٹر، ایسٹ گارو ہلز، میگھالیہ، جناب پی سنیل کمار، ضلع کلکٹر، وجئے پورہ، کرناٹک اور پروفیسر ارنب مکھرجی، آئی آئی ایم بنگلور موجود تھے۔

مہاتما گاندھی نیشنل فیلوشپ کے بارے میں تفصیلات:

 

اس مشن کو عملی شکل دینے اور ملک میں ہنر مندی کی تربیت کی فراہمی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے، ہنر کے حصول اور علم سے آگاہی برائے معاش کے فروغ (سنکلپ)، جو کہ عالمی بینک کے قرض کی مدد سے چلنے والا پروگرام ہے، جنوری 2018 میں ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے شروع کیا تھا۔

سنکلپ ملک میں ہنر مند افرادی قوت کی مانگ اور رسد کے درمیان عدم مطابقت کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکل کمیٹیوں (ڈی ایس سی) کے ساتھ مشغول ہے۔ اس طرح نوجوانوں کے لیے کام کرنے اور کمانے کے معقول مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

سنکلپ کے تحت ایم جی این ایف پروگرام ضلعی سطح پر پیشہ ور افراد کا ایک کیڈر فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جو نہ صرف عام طور پر حکمرانی اور عوامی پالیسی کے بارے میں جانتے ہیں بلکہ پیشہ ورانہ تعلیم کے بارے میں بھی جانکاری رکھتے ہیں۔ ایم جی این ایف تعلیمی اور کام پر مبنی تربیت کا ایک انوکھا امتزاج ہے جو بالترتیب آئی آئی ایم کیمپس اور اضلاع میں سنبھالا جاتا ہے۔ تعلیمی ماڈیول فیلوز کو مینجمنٹ، ڈیولپمینٹ اکنامکس، پبلک پالیسی اور ڈسٹرکٹ سکلز ایکو سسٹم کے تصورات سے واقف کرتا ہے۔ فیلڈ ورک (ڈسٹرکٹ امرشن) کے دوران، فیلوز ضلع کے اندر ڈی ایس سی اہلکاروں کے ساتھ ضلع کو درپیش ہنر مندی کے چیلنجوں پر کام کریں گے۔ ڈی ایس سی کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر وہ ڈسٹرکٹ اسکل ڈویلپمنٹ پلان (ڈی ایس ڈی پی) اور روڈ میپ پر عمل درآمد کریں گے۔ ایم جی این ایف اضلاع میں شواہد پر مبنی منصوبہ بندی اور ہنر مندی کے انتظام میں اضلاع کی مدد کریں گے۔ مقامی ضروریات کے لیے مہارتوں کو فروغ دینے پر تیز توجہ ‘‘ووکل فار لوکل’’ کو تحریک دیتی ہے، اور صنعت سے متعلقہ مہارت کی بنیاد کی تعمیر سے ‘‘آتم نربھر بھارت’’ کے مقصد میں مدد ملے گی۔

ایم جی این ایف 21 سے 30 سال کی عمر کے نوجوان خواتین اور مردوں کے لیے ایک موقع ہے جو پہلے سے ہی کسی حد تک تعلیمی یا پیشہ ورانہ مہارت رکھتے ہیں تاکہ ضلعی انتظامیہ کو مہارت کی ترقی کے پروگرام کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے زبردست تعاون فراہم کریں۔

آئی آئی ایم بنگلور کے ساتھ ایم جی این ایف فیز-I (پائلٹ) اکیڈمک پارٹنر کے طور پر شروع کیا گیا اور 69 فیلو فی الحال 6 ریاستوں کے 69 اضلاع میں تعینات ہیں۔

ایم جی این ایف فیز II (نیشنل رول آؤٹ): 25 اکتوبر کو 661 ایم جی این ایف کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے جنہیں ملک کے تمام اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ 8 مزید آئی آئی ایم کو شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 9 آئی آئی ایم کی تعداد ہوگئی ہے۔ (یہ ہیں: آئی آئی ایم احمد آباد، آئی آئی ایم بنگلور، آئی آئی ایم جموں، آئی آئی ایم کوزیکوڈ، آئی آئی ایم لکھنؤ، آئی آئی ایم ناگپور، آئی آئی ایم رانچی، آئی آئی ایم ادے پور اور آئی آئی ایم وشاکھاپٹنم۔

--------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12179



(Release ID: 1766387) Visitor Counter : 197