وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دوسری آرمی کمانڈرز کانفرنس 2021 کا شیڈول


25 سے 28 اکتوبر 2021 تک نئی دہلی میں انعقاد

Posted On: 24 OCT 2021 12:46PM by PIB Delhi

 اکتوبر 2021، نئی دہلی:

فوج کے کمانڈروں کی دوسری کانفرنس نئی دہلی میں 25 تا 28 اکتوبر منعقد ہوگی۔ آرمی کمانڈرز کانفرنس ایک اعلیٰ سطحی دو سالہ تقریب ہے جو ہر سال اپریل اور اکتوبر میں منعقد کی جاتی ہے۔ یہ کانفرنس تصوراتی سطح پر بات چیت کے لیے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم کا کام دیتی ہے، جو بھارتی فوج کے لیے اہم پالیسی فیصلوں پر منتج ہوتی ہے۔ کانفرنس بھارتی فوج کی سینئر قیادت کے لیے عسکری امور اور محکمہ دفاع کے اعلیٰ حکام سے گفت و شنید کا ایک رسمی فورم بھی ہے۔

بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت موجودہ / ابھرتے ہوئے سلامتی اور انتظامی پہلوؤں پر غور کرے گی تاکہ سرحدوں پر حالات اور کوویڈ 19 عالمی وبا کے پس منظر میں درپیش چیلنجز کے تناظر میں بھارتی فوج کے مستقبل کے راستے کا تعین کیا جاسکے۔

کانفرنس کے دوران، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ خطاب کریں گے اور آرمی کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دفاعی سربراہ نیز بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے سربراہان بھی سہ فریقی ہم آہنگی کے لیے بھارتی فوج کی سینئر قیادت سے خطاب کریں گے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 12151

 



(Release ID: 1766123) Visitor Counter : 160