صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوویڈ ٹیکہ کاری کی صورت حال اور پیش رفت کا جائزہ لیا


ریاستوں/ مرکز کے انتظام علاقوں سے دوسری خوراک کی رفتار اور کوریج میں تیزی لانے پر زور دیا گیا

ریاستیں دوسری خوراک کے لیے اہل مستفیدین کی ضلع وار فہرستیں تیار کریں گی

ریاستیں دوسری خوراک کے لیے اہل مستفیدین کی ضلع وار فہرستیں تیار کریں گی

Posted On: 23 OCT 2021 6:43PM by PIB Delhi

x23 اکتوبر 2021 نئی دہلی:

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلتھ سکریٹریوں اور نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹروں کے ساتھ کوویڈ 19 ٹیکہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کا محور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دینا تھا کہ وہ ملک گیر ٹیکہ کاری اور دوسری خوراک کی کوریج کی رفتار میں تیزی لائیں۔ یہ میٹنگ ملک کے 21 اکتوبر 2021 کو 100 کروڑ خوراکیں دینے کے سنگ میل حاصل کرنے کے تناظر میں ہوئی ہے۔

اہل مستحقین جن کو ابھی ویکسین کی دوسری خوراک نہیں ملی، کی قابل ذکر تعداد پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی صحت سیکرٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ ان مستحقین پر توجہ دیں جو وقفہ ختم ہونے کے بعد اپنی دوسری خوراک کا انتظار کر رہے ہیں۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکہ کاری کی رفتار کو بہتر بنائیں اور کوریج میں تیزی لائیں کیونکہ ملک بھر میں کوویڈ ویکسینیشن مہم کے تحت سال کے آخر تک تمام اہل آبادی کو ویکسین دینے کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ اب تک، 71.24 کروڑ پہلی خوراکیں جو 76 فیصد اہل آبادی کا احاطہ کرتی ہیں اور 30.06 کروڑ دوسری خوراکیں جو اہل آبادی کے 32.0 فیصد کو کور کرتی ہیں، کوویڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ کووِن پلیٹ فارم پر مستحقین کی لائن فہرستیں کوویڈ 19 ٹیکہ کاری مرکز کے لحاظ سے (ضلع وار لحاظ سے بھی) دستیاب ہیں۔ ریاستوں سے ان تک رسائی کی درخواست کی گئی تھی۔ سکریٹری نے نوٹ کیا کہ مستحقین، جنھیں ابھی ٹیکہ دیا جانا ہے، کی تفصیلی ضلع وار فہرستوں کو دوسری خوراک کے انتظامی منصوبے کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جسے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے وقت کی تحدید کے ساتھ عمل میں لایا جا سکتا ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ توجہ مرکوز کارروائی کے لیے کم کوریج والے اضلاع کی نشاندہی کریں اور ترجیح دیں اور ان مواقع کی تلاش کریں جہاں سرگرم کوششوں کی ضرورت ہے، مقامی چیلنجوں سے نمٹیں، اضافی کوویڈ ٹیکہ کاری مراکز کی ضرورت کی تکمیل کریں اور دیہی علاقوں میں رسائی کو بہتر بنائیں۔ ان سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ دوسری خوراک کی کوریج بڑھانے کے لیے اپنی حکمت عملی شیئر کریں۔

میٹنگ میں ڈاکٹر منوہر اگانی، ایڈیشنل سکریٹری (صحت) اور وزارت صحت کے دیگر سینئر حکام، پرنسپل سیکرٹری (صحت)، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (صحت) اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نگرانی افسر موجود تھے۔  

***

(ش ح- ع ا - ع ر)

U. No. 12138

 



(Release ID: 1766042) Visitor Counter : 154