صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد101.30 کروڑ سے متجاوز ہوگئی


پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران68 لاکھ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح سردست98.16  فیصد  ہے؛ یہ مارچ 202 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 16,326نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں  فی الحال(1,73,728)مریض زیر علاج ہیں، جو233 دنوں میں سب سے کم ہیں

جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.24 فیصد) ہے، جو پچھلے 29دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے

Posted On: 23 OCT 2021 9:55AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،23 اکتوبر، 2021/

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 68,48,417  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 100 کروڑ کے نشانے کو پار کرتے ہوئے 101.30 کروڑ (1,01,30,28,411) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,00,29,602 سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:                               

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,78,004

دوسری خوراک

91,32,055

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,69,012

دوسری خوراک

1,56,73,375

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

40,43,88,714

دوسری خوراک

12,26,54,329

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,12,42,361

دوسری خوراک

8,99,14,788

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,77,01,034

دوسری خوراک

6,32,40,508

مجموعی تعداد

1,01,30,28,411

پچھلے 24 گھنٹے میں 17,677مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,35,32,126 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح  98.14  فیصد  ہوگئی ہے۔ شفایابی کی موجودہ شرح مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XF2U.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 118دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان  50,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 16,326 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F1JV.jpg

 

زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے اور یہ فی الحال 1,73,728ہیں،جو 233 دنوں میں سب سے کم ہیں۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.51 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M2SF.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 13,64,681 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً 59.84 کروڑ (59,84,31,162) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.24 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ29 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.20فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے19 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار54 دنوں سے  یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Y005.jpg

 

*****

ش ح۔ ن ر (23.10.2021)

U NO:12123


(Release ID: 1765928) Visitor Counter : 185