نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور کی سکریٹری اور کھیلوں کی سکریٹری نے ملک بھر میں ایک ماہ سے جاری سوچھ بھارت مہم کے حصے کے طور پر نہرو پارک، چانکیہ پوری میں سوچھ بھارت پروگرام میں شرکت کی
Posted On:
22 OCT 2021 3:58PM by PIB Delhi
اہم نکات:
- ایک ماہ تک جاری رہنے والے سوچھ بھارت پروگرام کا آغاز نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے یکم اکتوبر 2021 سے کیا تھا۔
· صفائی پروگرام آزادی کے امروت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر چلایا جارہا ہے تاکہ فضلے، بنیادی طور پر ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے فضلے کی صفائی میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔
نوجوانوں کے امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما اور محکمہ کھیل کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی نے آج صبح نہرو پارک، چانکیہ پوری میں سوچھ بھارت پروگرام میں رضاکاروں کے ساتھ شرکت کی۔ سوچھتا مہم لانچ کرنے سے پہلے محترمہ اوشا شرما نے صفائی عہد دلایا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور کی وزارت، نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے عہدیدار موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ اوشا شرما نے کہا کہ نوجوانوں کے امور، اور کھیلوں کی وزارت آزادی کے امروت مہوتسو کی یاد میں یکم اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک ملک گیر سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔ یہ تقریب ملک بھر کے 744 اضلاع کے 6 لاکھ دیہات میں نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) سے وابستہ یوتھ سرکلز اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) سے وابستہ اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے منعقد کی جارہی ہے۔
محترمہ اوشا شرما نے مزید کہا کہ اس جامع پہل کے ذریعے ہم نے شہریوں کے تعاون اور رضاکارانہ شرکت سے 75 لاکھ کلوگرام فضلہ، جو بنیادی طور پر پلاسٹک کا فضلہ ہے، اکٹھا کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ اس پروگرام میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور لوگوں کی شرکت کے ذریعے اس پروگرام کو عوامی تحریک بنا رہے ہیں۔"
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محکمہ کھیل کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی نے کہا کہ ہم اس پروگرام کے ذریعے عوام کے رویے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جب لوگ صفائی کی اہمیت کو سمجھیں گے تب ہی وہ اس کے عادی ہوں گے۔
سوچھ بھارت ایک نوجوانوں کی قیادت میں چلایا جانے والا پروگرام ہے جو نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) سے وابستہ یوتھ کلبوں اور نیشنل سروس اسکیم سے وابستہ اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے گروپوں کے ذریعے منعقد کیا جارہا ہے۔ سوچھ بھارت پروگرام کے مقاصد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسے عوامی تحریک بنانے کے لیے مذہبی ادارے، اساتذہ، کارپوریٹ ادارے، ٹی وی اور فلمی اداکار، خواتین کے گروپ، جیسے آبادی کے مخصوص حصے اور دیگر بھی ایک خصوصی یوم یکجہتی میں حصہ لے رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی کا پروگرام تاریخی/نامور مقامات اور سیاحتی مقامات، بس اسٹینڈز/ریلوے اسٹیشنوں ، قومی شاہراہوں اور تعلیمی اداروں میں منعقد کیا جارہا ہے۔
سوچھتا مہم کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 کے دوران کیا تھا اور اس کے بعد سے اس سلسلے میں قابل ذکر پیش رفت دیکھی جاسکتی ہے۔ سوچھ بھارت پروگرام نئی توجہ اور عزم کے ساتھ وزیر اعظم کی قیادت میں شروع کی گئی پہل کا تسلسل ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ نوجوانوں اور دیگر شہریوں کی اجتماعی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے بھارت صفائی مہم کو اپنائے گا اور اپنے شہریوں کی زندگی کے لیے بہتر حالات پیدا کرے گا۔
***
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 12110
(Release ID: 1765899)
Visitor Counter : 171