مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی حکومت نے انڈین ٹیلی گراف رائٹ آف وے (ترمیمی) رولز 2021 کو نوٹیفائی کیا
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کی اجازت سے متعلق طریقہ کار میں آسانی
اوور گراؤنڈ ٹیلی گراف لائن (او ایف سی) کے قیام کے لیے برائے نام ایک وقتی معاوضہ اور یکساں طریقہ کار متعارف
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے قیام، دیکھ بھال، کام، مرمت، تبدیلی یا منتقلی کے لیے انتظامی فیس اور بحالی کے علاوہ کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی
Posted On:
22 OCT 2021 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی:22اکتوبر،2021۔مرکزی حکومت نے انڈین ٹیلی گراف رائٹ آف وے (ترمیمی) رولز، 2021 کو 21 اکتوبر 2021 کو نوٹیفائی کیا ہے تاکہ انڈین ٹیلی گراف رائٹ آف وے رولز 2016 میں اوور گراؤنڈ ٹیلی گراف لائن کے قیام کے لیے برائے نام ایک وقتی معاوضہ اور یکساں طریقہ کار سے متعلقہ دفعات شامل کی جائیں۔ اوور گراؤنڈ ٹیلی گراف لائن کے قیام کے لیے ایک بار کے معاوضے کی رقم زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے فی کلومیٹر ہوگی۔ اوور گراؤنڈ ٹیلی گراف لائن کے لیے آر او ڈبلیو درخواست کے لیے دستاویزات کو آسان بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زیر زمین اور زیر زمین ٹیلگراف انفراسٹرکچر کے قیام، دیکھ بھال، کام، مرمت، تبدیلی یا منتقلی کے لیے انتظامی فیس اور بحالی کے چارجز کے علاوہ کوئی فیس نہیں ہوگی۔
یہ ترامیم ملک بھر میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کے قیام اور بڑھانے کے لیے رائٹ آف وے سے متعلق اجازت کے طریقہ کار کو آسان بنائے گی۔ ایک مضبوط پین انڈیا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ دیہی شہری اور امیر غریب کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم ختم ہو جائے گی۔ ای گورننس اور مالیاتی شمولیت کو مضبوط کیا جائے گا۔ کاروبار کرنا آسان ہو جائے گا۔ شہریوں اور کاروباری اداروں کی معلومات اور مواصلات کی ضروریات پوری کی جائیں گی اور بالآخر ہندوستان کے ڈیجیٹل طور پر بااختیار معیشت اور معاشرے میں منتقلی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:12105
(Release ID: 1765894)
Visitor Counter : 220