شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نےچھ راستوں پر پروازوں کو ورچوئل طریقے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس سے شمال مشرقی بھارت میں ہوائی رابطوں کی توسیع ہوگئی ہے
Posted On:
18 OCT 2021 1:39PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترا دتیہ ایم سندھیا شہری ہوابازی کے وزیر مملکت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ نے شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل کے ہمراہ چھ راستوں پر پروازوں کو ورچوئل طریقے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس سے شمال مشرقی بھارت میں ہوائی رابطوں کی توسیع ہوگئی ہے ۔آج سے شروع ہونے والے راستے ہیں کولکاتہ ۔گوہاٹی ،گوہاٹی۔آئیزول ،آئیزول ۔شیلانگ، شیلانگ ۔آئیزول ،آئیزول ۔ گوہاٹی،اور گوہاٹی۔کولکاتہ۔
صحت اور خاندانی بہبود ، اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم ،کامرس اور صنعت کے وزیر ڈاکٹر آر لال تھنگلیانا ،کھیلوں اور نوجوانوں کی خدمات ،سیاحت اور معلومات اور مواصلات کی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب رابرٹ روماویہ رائٹے اور ریاستی سرکار کے دیگر اہم ممبروں نے میزورم کے آئیزول میں لینگ پوئی ہوائی اڈے سے ورچوئلی طور پر تقریب میں شرکت کی ۔شہری ہوابازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پادھی کے ہمراہ شہری ہوا بازی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے جو شہری ہوا بازی کی وزارت میں منعقد ہوئی تھی۔
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ میزورم شمال مشرقی بھارت کا ایک داخلی دروازہ ہے۔یہ شہر اپنی سیاحت اور اقتصادی شعبہ کیلئے زبردست اہمیت کا حامل ہے ۔ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو پنکھ دینے کیلئے عہد بستہ ہے کہ ملک کا ہر شہری ہر ریاست کی انفرادیت اور خصوصیت کا تجربہ کرے میں آپ کو یقین دلاتا ہو ں کہ وزیر مملکت ریٹارئڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ اور میں خود جلد ذاتی طور پر میزورم کا دورہ کروں گا۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مجھے اس حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ الائینس ایئر کے زیادہ تر اے ٹی آر طیارے شمال مشرقی راستوں پر تعینات ہیں ۔آج ہم چار شہروں کو ایک اڑان سے جوڑ کر پورے شمال مشرقی بھارت میں بلا رکاوٹ کنکٹوٹی قائم کررہے ہیں یہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کی قیادت میں شہری ہوا بازی کی وزارت کی جانب سے شمال مشرق کو مناسب اہمیت دی جارہی ہے ۔اڑان یوجنا کے تحت ہم نے ان شہروں کو جوڑا ہے جن کا ملک کے ہوا بازی کے نقشے پر کوئی ذکر نہیں تھا ،ہم 60 ہوائی اڈے اور 387 راستے شروع کرچکے ہیں جن میں سے 100 راستے اکیلے شمال مشرق میں ہیں اور 50 راستے پہلے سے ہی چالو ہیں۔ اس کے علاوہ 2014 میں شمال مشرق میں صرف چھ ہوائی اڈے چالو تھے لیکن ہم نے 7 سال کی مختصر مدت میں 15 ہوائی اڈے کھڑے کردئے ہیں ،اس لئے اس حکومت کیلئے شمال مشرقی ریاستوں کی مناسب اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ،اس کے علاوہ کرشی اڑان یوجنا کے تحت 16 ہوائی اڈوں کی نشاندہی کی ہے جس سے مال ڈھلائی اور برآمدات میں اضافے کو دوگنا فائدہ ملے۔
آج شروع کی گئی اڑانوں میں کئی ایسی ریاستوں کو جوڑ کر شمال مشرق میں ہوائی رابطے کو وسعت دی ہے جو اب تک اڑانوں سے نہیں جڑے ہیں ۔ اس خطے کے آبائی لوگوں کی ان مانگوں پر اڑان کنکٹوٹی کی مانگ کافی لمبے عرصے سے چلی آرہی ہے مشرقی بھارت اپنی ہری بھری وادیوں ،پہاڑی ندیوں ،ہرے بھرے جنگلوں ، بڑے چائے باغانوں ، برف سے ڈھکی چوٹیوں ، پرکشش ندیوں ، قبائلی ثقافت ، رنگ برنگے میلوں اور تہواروں کی وجہ سے سیاحوں کو لبھاتا رہا ہے۔ یہ اڑانے قدرت سے لگاؤ رکھنے والوں ، سیاحوں ، ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والوں کیلئے ایک بے روک ٹوک داخلی دروازہ اور ہوائی پہنچ کا متبادل کھول دےگا ۔شیلانگ چاروں طرف سے پہاڑیوں سے جڑا ہوا ہے ،یہ شہر کئی مشہور تعلیمی اداروں کی موجود گی کیلئے مشہور ہے ،یہ تمام شمال مشرقی بھارت کیلئے تعلیم کا ایک مرکز ہے ۔خوبصورتی اور تعلیمی مرکز ہونے کے علاوہ شیلانگ بھی میگھالیہ کیلئے ایک داخلی دروازے کے طور پر کام کرتا ہے ۔میگھالیہ شدید بارش گفاؤں ،سب سے اونچے جھرنے ، خوبصورت مناظر اور اپنی مالا مال وراثت اور ثقافت کیلئے مشہور ہے،آئیزول کو پہاڑ کے لوگوں (ہائی لینڈرس )کے گھر کی شکل میں جانا جاتا ہے۔ یہ سمندر اور شاندار قبائلی ثقافت کی بنیاد ہے اور اپنی دست کاری کیلئے مشہور ہے ۔یہ شہر انوکھی قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے ۔
ان نئی پروازوں کے ساتھ گوہاٹی ،آئیزول اور شیلانگ سے مسافر وں کو ملک کے باقی حصے سے جڑنے کے کئی متبادل مل جائیں گے ۔
ملک کی علاقائی کنکٹوٹی کو سہارا دینے کیلئے لگاتار کی جارہی کوششوں میں ملک کے سب سے بہترین وراثتی شہروں میں سے ایک کو ملک کی راجدھانی سے جوڑنے کیلئے تروپتی ۔دہلی راستے پر پہلی سیدھی اڑان بھی کل شروع کی گئی۔
19 اکتوبر 2021 سے شروع کیا گیا پروگرام حسب ذیل ہے۔
فلائٹ نمبر
|
سے
|
کیلئے
|
فری کوائنسی
|
روانگی کا وقت
|
پہنچنے کا وقت
|
طیارہ کی قسم
|
کب سے چالو ہوئی
|
9I 755
|
کولکاتہ
|
گوہاٹی
|
پیر ،منگل،جعرات اورہفتہ
|
0750
|
0920
|
ATR72
|
19-Oct-21
|
9I 755
|
گوہاٹی
|
آئیزول
|
پیر ، منگل،جمعرات اورہفتہ
|
0950
|
1045
|
ATR72
|
19-Oct-21
|
9I 755
|
آئیزول
|
شیلانگ
|
پیر، منگل ،جمعرات اور ہفتہ
|
1115
|
1215
|
ATR72
|
19-Oct-21
|
9I 756
|
شیلانگ
|
آئیزول
|
پیر، منگل ،جمعرات اور ہفتہ
|
1245
|
1345
|
ATR72
|
19-Oct-21
|
9I 756
|
آئیزول
|
گوہاٹی
|
پیر ،منگل ،جمعرات اور ہفتہ
|
1410
|
1510
|
ATR72
|
19-Oct-21
|
9I 756
|
گوہاٹی
|
کولکاتہ
|
پیر، منگل ،جمعرات اور ہفتہ
|
1555
|
1725
|
ATR72
|
19-Oct-21
|
************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.12060
(Release ID: 1765401)
Visitor Counter : 233