وزارت دفاع
رکشا منتری نے ملٹری انجینئرسروسز (ایم ای ایس)کےلئے ویب پر مبنی پروجیکٹ نگرانی پورٹل لانچ کیا
Posted On:
20 OCT 2021 2:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20اکتوبر؍2021:
رکشا متری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج (20اکتوبر 2021ء)نئی دہلی میں ملٹری انجینئر سروسز (ایم ای ایس)کے لئے ویب پر مبنی پروجیکٹ نگرانی پورٹل (ڈبلیو بی پی ایم پی)لانچ کیا۔اس پورٹل کی تیاری مرکزی سرکار کے ڈیجیٹل انڈیا مشن کے مطابق کی گئی ہے۔اسے بھاسکر آچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشن اینڈ جیو –انفومیٹکس(بی آئی ایس اے جی-جی)کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
لانچ کیا گیا یہ نیا یونیفائیڈ پورٹل ایم ای ایس کے ذریعے لاگو کیا جانے والا پہلا پروجیکٹ مینجمنٹ –گورننس سسٹم ہے۔ یہ پورٹل پروجیکٹوں کے آغاز سے لے کر اس کے پورا ہونے تک کہ حقیقی وقت کی مدت کی نگرانی کرنے میں اہل ہوگا۔نہ صرف ایم ای ایس کے اسٹیک ہولڈر ، بلکہ مسلح فورسیز کے استعمال کنندگان بھی پروجیکٹ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اِ س تنظیم کے سائنسی نظم کے لئے ایم ای ایس کی متعدد پہلو ں میں سے ایک ہے۔
رکشا منتری نے اِس پہل کی ستائش کی، جس کے ایم ای ایس پروجیکٹوں کی نگرانی کرنے میں متعدد فائدے ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل ہونے کےلئے مبارکباد بھی دی۔
ڈیجیٹل انڈیا مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایم ای ایس 9 دیگر ای –گورننس ایپلی کیشن کو لاگو کرنے کے عمل میں ہیں۔ اس کی یہ کوشش فوج کے لئے بنیادی ڈھانچہ ترقی کےلئے اہمیت بڑھانے، شفافیت قائم کرنے اور صلاحیت میں بہتری لانے کی سمت میں بڑھایا گیا قدم ہے۔ان ایپلی کیشنز میں مصنوعات منظوری پورٹل ، اے ڈبلیو ایم پی جانچ اور صورتحال ، ای-میزر منٹ بک، بجٹ نظم پورٹل، کام کا اندازہ لگانے والی ایپلی کیشن، بلنگ و تعمیراتی حساب کتاب کا نظم ، کیش بک کا رکھاؤاور حساب کتاب کا سسٹم، ٹھیکیدار و صلاح کار فہرست پورٹل اور ای –ڈیویئشن شامل ہیں۔ ان ایپلی کیشن کے اس سال کے آخر تک تیار ہونے اور اگلے سال کے وسط تک سِنگولر انٹر پرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی)میں شامل ہونے کی امید ہے۔
ایم ای ایس نے کثیر منزلہ رہائشوں کی تعمیر ، جدید ترین ملٹی اسپیشلٹی اسپتالوں کی تعمیر، متعدد رن-وے بنیادی ڈھانچے کا التزام، خصوصی سمندری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، پانی اور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ جیسے مرکزی انجینئرنگ خدمات سے متعلق اپنے پروجیکٹوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔
ڈبلیو بی پی ایم پی کی لانچنگ تقریب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور فوجی امور محکمے کے سیکریٹری جنرل وپن راوت ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج ایم نروانے، چیف آف ایئر اسٹاف ، ایئرمارشل وِویک رام چودھری، دفاعی سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار،چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیف آف انٹیگریٹیڈ ڈیفنس مارشل بی آر کرشنا، وائس چیف آف نول اسٹاف، وایس ایڈمرل ستیش نامدیو گھوڑ ماڈے، ایم ای ایس کے ای-اِن-سی لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ اور انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرشنا سوامی نٹراجن بھی موجود تھے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 12044)
(Release ID: 1765294)
Visitor Counter : 192